UrduPoint:
2026-07-24@03:46:24 GMT

کیا چین نے رفال طیاروں کے خلاف غلط فہمی پھیلائی؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

کیا چین نے رفال طیاروں کے خلاف غلط فہمی پھیلائی؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے فرانسیسی فوجی اور انٹیلیجنس حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ مئی کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر لڑائی کے بعد چین نے فرانسیسی ساختہ رفال جنگی طیاروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ بھارت نے اس تنازعے کے دوران رفال جنگی طیاروں کا بھی استعمال کیا تھا اور بھارتی حکام نے اپنے جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق بھی کی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس کے کتنے طیار تباہ ہوئے۔

البتہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے بھارت کے چھ طیارے مار گرائے، جن میں سے تین رفال تھے۔ تاہم بھارت رفال طیاروں کے گرائے جانے سے انکار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے فرانس سے رافال جنگی طیارے خریدنے کو منظوری دی

'بھارت میں رفال کی کارکردگی خراب رہی'

اے پی کا کہنا ہے کہ فرانس نے اپنی ایک اندرونی تفتیش کرائی ہے، جس کی ایک کاپی اس کے ہاتھ لگی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ چین نے اپنے سفارت خانوں کا استعمال کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک مہم چلائی اور فرانس کے ہائی ٹیک جدید طیاروں کی فروخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

فرانسیسی انٹیلیجنس کے مطابق چینی سفارت خانے کے دفاعی اتاشیوں نے دلیل دی کہ بھارتی فضائیہ کے ذریعے استعمال کیے جانے والے "رفال طیاروں نے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا" اور انہوں نے دوسرے ممالک کے سکیورٹی اور دفاعی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں چینی ساختہ ہتھیاروں کو فروغ دینے کی کوشش بھی کی۔

بھارت نے 36 رافال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا

فرانسیسی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ چینی دفاعی اتاشیوں نے اپنی لابنگ کو ان ممالک پر مرکوز کیا، جو رفال طیاروں کی خریداری پر غور کر رہے ہیں۔

اس حوالے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی حکام کو ان ممالک سے ملاقاتوں کا علم ہوا، جن سے رابطہ کیا گیا تھا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فرانسیسی فوجی حکام نے کہا کہ غلط معلومات پھیلانے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس، ویڈیو گیمز اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ رفال کا ملبہ دکھانے سمیت کئی چیزوں کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔

آن لائن ڈس انفارمیشن میں مہارت رکھنے والے فرانسیسی محققین کے مطابق بھارت اور پاکستان کے تنازعے کے بعد 1,000 سے زیادہ سوشل میڈیا نئے اکاؤنٹس بنائے گئے اور اس میں بھی چینی تکنیکی کی برتری کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔

رافال جنگی طیاروں کو بھارتی فضائیہ میں شامل کر لیا گیا

فرانس کی وزارت دفاع کے مطابق رفال طیاروں کو "غلط معلومات پھیلانے کی ایک وسیع مہم" کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس میں "متبادل آلات، خاص طور پر چینی ڈیزائن کے آلات، کی برتری کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔

"

وزارت نے یہ کہتے ہوئے کہ رفال "اسٹریٹجک فرانسیسی پیشکش" کی نمائندگی کرتا ہے اسے چین کی ڈس انفارمیشن مہم میں ایک ہدف بنایا گیا تھا۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا، "بعض عناصر نے طیارے پر حملہ کر کے فرانس اور اس کے دفاعی صنعت اور تکنیکی بنیاد کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اس وجہ سے غلط معلومات پھیلانے کی مہم نے صرف ایک طیارے کو نشانہ نہیں بنایا، بلکہ وسیع طور پر اسٹریٹجک خود مختاری، صنعتی اعتبار اور ٹھوس شراکت داری کی قومی تصویر کو بھی نشانہ بنایا۔

"

فرانس کی بھارتی تحفظات دور کرنے کی کوشش

ابھی تک چین نے اس خبر سے متعلق کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

رفال بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے اب تک 533 رفال جنگی طیارے فروخت کیے ہیں، جن میں مصر، بھارت، قطر، یونان، کروشیا، متحدہ عرب امارات، سربیا اور انڈونیشیا کو اس نے 323 طیارے برآمد کیے ہیں۔ انڈونیشیا نے 42 طیاروں کا آرڈر دیا ہے اور مزید خریدنے پر غور کر رہا ہے۔

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غلط معلومات پھیلانے جنگی طیاروں رفال طیاروں کی کوشش کی طیاروں کے کے مطابق چین نے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا