بغداد(اوصاف نیوز) شمالی عراق میں غاروں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران میتھین گیس کے اخراج سے 5 ترک فوجی ہلاک ہو گئے، وزارتِ دفاع نے مزید واضح کیا کہ یہ واقعہ ایک ایسے حساس وقت میں پیش آیا ہے جب ترکیہ اور کردوں کے درمیان دیرینہ تنازعہ ختم کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

قبل ازیں پی کے کے عسکریت پسند گروپ عشروں سے جاری اپنی مسلح جدوجہد ختم کرنے پر راضی ہو گیا تھا۔اس تنازعے میں 40,000 سے زیادہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں جو 1984 میں شروع ہوا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی کی باقیات کی تلاش جاری تھی۔ اسے کرد عسکریت پسندوں نے مئی 2022 میں علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کی لاش کبھی برآمد نہیں ہو سکی تھی۔

اس وقت ترکیہ آپریشن Claw Lock انجام دے رہا تھا اور اس کے فوجی سرحد کے ساتھ غاروں میں چھپے کردستان ورکرز پارٹی کے کرد عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایک بیان میں کہا گیا، “ایک غار میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ہمارے 19 اہلکاروں کو میتھین گیس کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ غار پہلے ایک ہسپتال کے طور پر استعمال ہونے کے لیے مشہور تھا۔

فوجیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا لیکن ان میں سے پانچ کی موت واقع ہو گئی۔

ہلاکتوں کی خبر اس وقت سامنے آئی جب کرد نواز ڈی ای ایم پارٹی کا ایک وفد ترک حکومت سے جاری مذاکرات کے دوران کردستان ورکز پارٹی کے جیل میں قید بانی عبداللہ اوکلان سے ملاقات کر رہا تھا۔

وفد نے کہا، “ملاقات کے دوران ہمیں بتایا گیا کہ کردستان کی علاقائی حکومت کے علاقے میں میتھین گیس کے زہر کی وجہ سے فوجیوں کی جانیں ضائع ہو گئیں۔”

مزید کہا گیا، “اس واقعے سے جناب اوکلان اور ہم سب کو گہرا صدمہ ہوا ہے۔ ہم اللہ سے ہلاک شدہ لوگوں کی مغفرت کی دعا اور ان کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں سے تعزیت کرتے ہیں۔”
اسرائیلی حملوں کی مذمت کیوں کی؟ ٹیرف10 فیصد اضافے کیساتھ لگادوں گا،ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر، اعلامیہ جاری

ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات استنبول میں اختتام پذیر ہوگئے۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق مذاکرات 25 تا 30 اکتوبر تک استنبول میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہوئے، چاروں فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ مزید اقدامات پر غور کے لیے 6 نومبر کو اعلیٰ سطح اجلاس استنبول میں ہوگا، تمام فریقین نے امن کے تسلسل اور خلاف ورزی کرنے والے فریق کے لیے سزاؤں پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق، اعلامیہ جاری

افغانستان اور پاکستان نے استنبول میں 6 نومبر سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور اس موقع تک جنگ بندی قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے، یہ اعلان ترکیہ کے وزارتِ خارجہ نے کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ترکیہ اور قطر نے دونوں فریقوں کی شراکت کو سراہا، ترکیہ اور قطر نے دیرپا امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان نے استنبول میں 6 نومبر سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور اس موقع تک جنگ بندی قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے، یہ اعلان ترکیہ کے وزارتِ خارجہ نے کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا تھا کہ تمام متعلقہ فریقین نے جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے نفاذ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا اور حتمی فیصلہ 6 نومبر 2025 کو استنبول میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
  • ٹریفک کیمروں کی نگرانی کے دوران وائرل تصویروں پر ڈی آئی جی ٹریفک کا بیان آگیا
  • بھارت: آندھرا پردیش کے مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک، 18 زخمی
  • ترکیہ: ہوٹل آتشزدگی کیس‘ مالک عملہ سمیت عمر قید
  • کراچی: پانچ روز کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں کا نقصان اور دو افراد جان سے گئے
  • غزہ میں 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، عبری میڈیا کا انکشاف
  • سائبیریائی ہوائیں کب پاکستان پہنچیں گی، موسم سرما کو کتنا طویل بنائیں گی؟
  • استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر، اعلامیہ جاری