یمن میں بھارتی نرس کو سزائے موت، عملدرآمد کی تاریخ کا اعلان، لیکن آخری امید باقی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی نرس نمیشا پریا کو یمن میں ایک مقامی شہری کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے، اور اب انسانی حقوق کے کارکن سیموئل جیروم کے مطابق 16 جولائی کو ان کی پھانسی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ جیل حکام نے باضابطہ طور پر نمیشا کو پھانسی کی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔
نمیشا پریا ”سیو نمیشا پریا ایکشن کونسل“ کی کوششوں کا مرکز رہی ہیں، جس نے یمنی حکام اور مقتول طلال عبدو مہدی کے اہلِ خانہ سے مذاکرات کیے۔ جیروم کے مطابق قانونی راستے ختم ہو چکے ہیں، اب صرف مقتول کے اہل خانہ کی معافی ہی واحد امید ہے۔ اگر وہ معاف کر دیتے ہیں تو خون بہا ادا کر کے نمیشا کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مقتول کے اہل خانہ کو خون بہا کے طور پر دس لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 8.
نمیشا کی والدہ پریما کماری 2024 سے یمن میں موجود ہیں اور مسلسل کوشش کر رہی ہیں کہ کسی طرح ان کی بیٹی کو معافی دلوا دی جائے۔ ایکشن کونسل کے رکن بابو جان کے مطابق خون بہا کی پیشکش تصدیق شدہ ہے، اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ اہل خانہ معاف کر دیں۔
یمنی پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر جنرل نے جیل حکام کو نمیشا کی پھانسی سے متعلق ہدایات دے دی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: سابقہ میاں بیوی کے درمیان پلاٹ کی مشترکہ ملکیت برقرار، مہر اور زائد نان نفقہ کا دعویٰ مسترد
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
حج 2026ء کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع
—فائل فوٹوحج 2026ء کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل 11 جولائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے حج 2026ء کی رجسٹریشن مکمل کی ہے۔
ترجمان کے مطابق حج 2026ء کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔