متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلیے نئی منصوبہ بندی بنا لی گئی۔اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہو گیا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔
گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا، فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد دے گی۔متحدہ عرب امارات میں رواں سال اگست میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچا تھا۔ یو اے ای میں مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے تھے، یو اے ای میں دن 12:30 سے 3:30 بجے تک دھوپ میں کام کرنا ممنوع ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عوام کو
پڑھیں:
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا ہے کہ 12 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ کینال ناقص مٹیریل اور نااہلی کے باعث ایک ماہ بھی نہ چل سکی، اس کی مرمت کے بجائے حکومت نے ناکامی چھپانے کے لیے کینال کو مٹی میں دبا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ بارشوں کے دوران نئی تعمیر شدہ حب کینال ٹوٹ گئی جبکہ حب ڈیم کے پمپنگ اسٹیشن سے نکلنے والی 66 انچ قطر کی بڑی پائپ لائن بھی پھٹ گئی جس کے بعد کئی اضلاع میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ 12 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ کینال ناقص مٹیریل اور نااہلی کے باعث ایک ماہ بھی نہ چل سکی، اس کی مرمت کے بجائے حکومت نے ناکامی چھپانے کے لیے کینال کو مٹی میں دبا دیا۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ روزانہ لاکھوں گیلن پانی ضائع ہورہا ہے اور 9 ستمبر سے ضلع سینٹرل، کیماڑی اور ویسٹ کے کئی علاقے پانی سے محروم ہیں، اب مزید علاقوں میں بھی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی، میئر اور کے ایم سی کی پالیسیاں کراچی کو کھنڈر بنا رہی ہیں، یہ عوام پر ظلم ہے، پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی کا حساب عوام لیں گے، تحریک انصاف کراچی کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ یوں ہضم نہیں ہونے دے گی۔