دوران سفر شوہر بیوی کو گیس اسٹیشن پر بھول گیا، تلاش کے لیے پولیس کو بلانا پڑا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
فرانس میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سیر و تفریح کے لیے جانے والا شخص اپنی بیوی کو ہائی وے پر واقع گیس اسٹیشن پر غلطی سے بھول گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں مراکش کی سیر کا منصوبہ بنایا اور 5 جولائی کو سیر و تفریح کے لیے روانہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں خاتون کا گھر اَن چاہے ایمازون پارسلز سے بھر گیا
رپورٹس کے مطابق چونکہ انہوں نے سفر کے لیے ہائی وے کا انتخاب کیا تھا، اس لیے راستے میں مختلف گیس اسٹیشنز پر گاڑی کا فیول ڈلوانے کے لیے رکتے رہے۔ تاہم ایک اسٹیشن پر وہ اپنی بیوی کو غلطی سے چھوڑ کر روانہ ہو گیا اور قریباً 300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اسے بیوی کی غیر موجودگی کا احساس ہوا۔
مزید حیرت کی بات یہ تھی کہ شوہر کو یہ بھی یاد نہ رہا کہ کس گیس اسٹیشن پر اس نے بیوی کو پیچھے چھوڑا، جس پر بیوی کو تلاش کرنے کے لیے اس نے پولیس سے مدد طلب کی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں اس غیر معمولی کال پر حیرت ہوئی، جب کہ گاڑی میں موجود 22 سالہ بیٹی بھی والدہ کے بارے میں کچھ نہ بتا سکی کیونکہ وہ گاڑی میں سو رہی تھی اور اسے علم ہی نہیں ہوا کہ وہ اپنی والدہ کو کہاں چھوڑ کر آ گئے ہیں۔
پولیس نے خاتون کی تلاش کے لیے ہائی وے پر قائم کئی سروس ایریاز کا جائزہ لیا مگر کامیابی نہ ملی، جس کے بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد لیتے ہوئے موبائل نیٹ ورک کے ذریعے خاتون کا سراغ لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اظہار محبت کے خفیہ اشارے: کیا ایموجیز صدیوں پرانے کوڈ ورڈز کا تسلسل ہیں؟
پولیس کے مطابق خاتون اسی موٹر وے سروس اسٹیشن پر موجود تھیں اور اپنے شوہر اور بیٹی کی واپسی کا انتظار کررہی تھیں۔ بعد ازاں خاتون اپنے شوہر اور بیٹی سے دوبارہ ملیں اور فیملی نے مراکش کے لیے سفر دوبارہ شروع کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انوکھا واقعہ پولیس مدد طلب سفر سیر شوہر بیوی کو بھول گیا گیس اسٹیشن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انوکھا واقعہ پولیس مدد طلب گیس اسٹیشن وی نیوز گیس اسٹیشن اسٹیشن پر بیوی کو کے لیے
پڑھیں:
لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔