شمالی عراق: غار میں گیس کے اخراج سے 8 ترک فوجی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ترک وزارت دفاع کے مطابق شمالی عراق میں ایک غار میں میتهین گیس کے اخراج کے باعث 8 ترک فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جب ترک فوج کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے فوجی کی باقیات کی تلاش میں مصروف تھی۔
وزارت دفاع کے مطابق، گیس کے اخراج سے متاثرہ 11 دیگر فوجی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے جا چکے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق، متاثرہ غار PKK کے زیر استعمال ایک چھپنے کی جگہ تھی جس میں ممکنہ طور پر قدرتی یا ذخیرہ شدہ زہریلی گیس موجود تھی۔
فوجی آپریشن شمالی عراق کے متنازع پہاڑی علاقوں میں جاری ہے جہاں ترکی کئی سالوں سے PKK کے خلاف کارروائیاں کرتا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عراق: مقدس مقامات کی زیارت کے لیے نئی ہدایات، 50 سال سے کم عمر مردوں کے لیے پابندیاں
عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اب زیارت ویزہ کے اجرا کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔
نئی پالیسی کی تفصیلاتعراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ البتہ 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا۔
یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق نئی پالیسی کا براہِ راست اثر نوجوان زائرین پر پڑے گا جو انفرادی طور پر زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم خاندانوں کے ساتھ آنے والوں کے لیے راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عراقی مقامات مقدسہ کے زائرین