جعلی سرکاری آفیسر سِول لائن پولیس کےہتھےچڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
سٹی42: لاہور میں سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو جعلی سرکاری افسر ظاہر کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم عمران نہ صرف جعلی افسر بن کر گھوم رہا تھا بلکہ آئس نشہ آور مواد کی اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلا۔
ایس پی سول لائنز کے مطابق پولیس نے دورانِ سنیپ چیکنگ مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی جس پر نیلی بتی اور جعلی سبز نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ تلاشی کے دوران گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے 100 گرام آئس کا پیکٹ برآمد ہوا۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عمران نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جعلی سرکاری افسر بن کر آئس کی ڈلیوری کیا کرتا تھا تاکہ چیکنگ سے بچ سکے۔ اس نے سرکاری گاڑی کا تاثر دینے کے لیے پرائیویٹ گاڑی پر نیلی بتی اور سرکاری نمبر پلیٹ نصب کی ہوئی تھی۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم عمران ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے اور وہاڑی پولیس کو فراڈ اور چوری جیسے متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔پولیس نے ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔
بھارتی مسافرطیارہ کیسے گرا? ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کراچی: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
—علامتی تصویرکراچی میں پیر آباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی تھی، ملزم کو اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کی جانب سے ملزم جان محمد کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔