اصلی ایس پی نے بھکر میں نقلی ایس پی کو گرفتار کرا دیا، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
بھکر:
"بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟" یہ کہاوت اُس وقت سچ ثابت ہوئی جب بھکر میں ایک جعلی ایس پی کو اصل ایس پی شوکت علی نے گرفتار کرا دیا۔ خود کو پولیس آفیسر ظاہر کر کے لوٹ مار اور دھوکا دہی کرنے والا ملزم ارباز آخر کار قانون کی گرفت میں آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرائے مہاجر تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایس پی کو حراست میں لیا۔ ملزم کے قبضے سے پولیس یونیفارم، چھڑی، ٹوپی، اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد کیا گیا۔ ایس پی بھکر شوکت علی کے مطابق ارباز نہ صرف عام شہریوں بلکہ مختلف محکموں کو بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔
ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم نے فیصل آباد میں اپنا جعلی دفتر قائم کر رکھا تھا، جہاں پرائیویٹ گن مین، ہوٹر لگی گاڑی اور پولیس آفیسر کی طرز پر پروٹوکول استعمال کرتا تھا۔ اس پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں کم از کم 14 مقدمات درج ہیں، جن میں جعلسازی، دھوکا دہی اور فراڈ شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم ارباز سادہ لوح افراد کو جھانسہ دے کر پیسے بٹورتا تھا اور خود کو ایس پی ظاہر کر کے اثرورسوخ جتاتا تھا۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی جعلی پولیس آفیسر کے طور پر سرگرم تھا۔
ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ گرفتار ہونے پر ملزم ارباز نے کہا، "غلطی ہو گئی، معاف کر دیا جائے"، تاہم پولیس کا مؤقف ہے کہ قانون سے کھیلنے والوں کو معافی نہیں دی جا سکتی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔
ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔