گٹکا، ماوا کھانے والے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا حکم سامنے آیا ہے کہ گٹکا، ماوا کھانے والے پولیس اہلکاروں کی فہرست تیار کی جائے۔
آئی جی نے سندھ بھر سے گٹکا، ماوا کھانے والے اہلکاروں کی رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کےلیے 10 روز کی مہلت دی جائے گی، آئی جی سندھ نے نشہ نہ چھوڑنے والے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
قبل ازیں پولیس کی جانب سے ماضی میں گٹکا، ماوا کی فروخت کے خلاف بنائے جانے والی جو ٹیم تشکیل دی گئی تھی اس میں مجرمانہ ریکارڈ کے حامل افسران و اہل کار شامل کیے گئے تھے۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
کراچی کے علاقے لانڈھی میں گٹکا اور ماوا کی فروخت میں سہولت کاری کی تحقیقات کے کیس میں انکشاف سامنے آیا تھا کہ کریمنل ریکارڈ والے پولیس افسران اور اہل کاروں کو پھر تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس پارٹی میں موجود افراد گٹکے، ماوے کی سپلائی میں سہولت کاری کرتے ہیں، ٹیم میں شامل اہل کار شہریوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان وصولی میں بھی ملوث رہے تھے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اہلکاروں کی
پڑھیں:
۔ 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ‘آئی جی کوبریفنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-8
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ سیف سٹی پروجیکٹ، ای چالاننگ اور پولیس ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء کواین آر ٹی سی حکام اور ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت نصب کیے جانے والے 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ۔