ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملک ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، کیونکہ کردستان ورکرز پارٹی (PKK) نے اپنی چار دہائیوں پر محیط مسلح جدوجہد کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس تنازعے میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہفتہ کے روز انصاف و ترقی پارٹی (AKP) سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا، “دہشت گردی کی لعنت ختم ہونے کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، “غم، آنسوؤں اور دکھوں کے عشروں کا خاتمہ ہو گیا۔ ترکی نے کل ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ آج کا دن ایک نئی صبح ہے؛ تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھل چکا ہے۔ ایک عظیم اور طاقتور ترکی کے دروازے آج پوری دنیا کے لیے کھل گئے ہیں۔”

یہ اہم پیشرفت شمالی عراق کے شہر سلیمانیہ کے قریب جسانا غار میں ہوئی، جہاں پی کے کے کے 30 ارکان نے اپنے ہتھیار جلائے، جسے ترکی کے خلاف مسلح مہم کے خاتمے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب کے دوران، پی کے کے کی سینئر رہنما بیسے حوزات نے ایک بیان پڑھا اور کہا، “ہم اپنے ہتھیار، آپ کی موجودگی میں، رضاکارانہ طور پر تباہ کر رہے ہیں۔ یہ ہمارا خیرسگالی اور پُرامن عزم کا اظہار ہے۔”

ماہرین اسے خطے میں دیرپا امن کی طرف ایک تاریخی قدم قرار دے رہے ہیں، جبکہ ترکی میں سیاسی اور سیکیورٹی حلقوں نے اس اعلان کو مثبت پیش رفت کے طور پر سراہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-2-18

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ بیچ شھر میں مسلح افراد نے سبزوئی برادری کے نوجوان کو آرام سے قتل کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس قاتل مسلح افراد کو گرفتار نہ کر سکی واقعہ کے بعد شھر میں خوف وہراس پیدا ہو گیا۔ سبزوئی اور بھلکانی قبائل کے دو فریقین میں سیاہ کاری کے معاملے پر واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس۔تفصیلات کے مطابق؛ کندھ کوٹ شھر کی گنجان آبادی اے سیکشن تھانہ کی حدود ایم، سی ایچ سینٹر کے سامنے موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے سبزوئی برادری کے نوجوان مھر دل کو گولیاں مار کر سخت زخمی کر دیا واقعہ کی اطلاع پر حدود تھانہ کی پولیس پہنچ کر زخمی نوجوان کو سول ہسپتال کندھکوٹ پہنچایا جہاں پر نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ نوجوان کے ہمراہ آنے والی خواتین ماتم کرنے لگیں لاش ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ورثاء نے لاش انڈس ہائی وے جھولے لال پمپ کے مقام پر رکھ کر دھرنا دے دیا دھرنے کے باعث سندھ سے دیگر صوبوں کی طرف آنے جانے والی ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی روڈ کے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی ہو گئیں مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

  • جلال پور پیروالا سے پانی نہ نکالا جاسکا، ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
  • جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
  • ٹرمپ کا دائیں بازور کی امریکی تنظیم ”اینٹیفا“کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کاعندیہ
  • یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • ترکی کا اسرائیلی سے تجارتی بندھن
  • نیتن یاہو کا انجام بھی ہٹلر جیسا ہی ہوگا، اردوغان
  • اسرائیلی خاتون وزیر گھپلے کی زد میں، منشیات کا لیب برآمد
  • بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا گھٹیا حرکت، اسرائیل کا محاسبہ ناگزیر ہوگیا ہے، محمود عباس