سرگودھا: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرگودھا(صباح نیوز)تحصیل شاہپور کے علاقہ واڈھی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی ملزم نے گھر میں کی سوتیلا بھائی مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانے پہنچ گیا۔ تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے ملزم کے سوتیلے بھائی امجد پرویز کی مدعیت میں زیر دفعہ 295 بی مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈوجام پولیس نے منشیات فروش فوجی سپیو کو گرفتار کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو جام پولیس کی کارروائی، منشیات فرو ش فوجی سپیو 2 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار،ٹنڈو جام پولیس نے خفیہ اطلاع پر گوٹھ علی محمد شاہ لنک روڈ لال چھترا قبرستان کے قریب کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروش غلام فرید عرف فوجی سپیو گرفتار ،ملزم
کے قبضے سے 2 کلو 350 گرام چرس برآمد ہوئی، منشیات فروش کے متعلق معلومات کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے جوکہ حیدرآباد پولیس کو مطلوب اور آئی جی کی جاری کردہ لسٹ میں سر فہرست تھا اور ملزم ٹنڈوجام سمیت گردونواح کے علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں سرگرم تھا، ٹنڈو جام پولیس نے گرفتار منشیات ڈیلر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔