فضل الرحمان خود جعلی مینڈیٹ پر ہیں اور ہمیں لیکچر دے رہے ہیں،گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی معطلی غیر آئینی اقدام ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی طرز عمل برقرار رہا تو خیبرپختونخوا میں بھی جوابی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں جلسے کی اجازت ملی تو صرف شکریہ نہیں، بلکہ تحفہ بھی دوں گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کو معطل کرنا لاقانونیت ہے، اگر یہی طرزعمل اپنایا گیا تو خیبرپختونخوا میں بھی ایسی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ”اگر یہی کرنا ہے تو کے پی سے میں ان کے چیئرمینز کو فارغ کر دوں گا۔“لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان پر بھی کڑی تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا کا ایک ایم این اے اور دو ایم پی اے میرٹ پر منتخب ہوئے، باقی سب فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ مولانا فضل الرحمان خود جعلی مینڈیٹ پر ہیں اور ہمیں لیکچر دے رہے ہیں۔ عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا میں تبدیلی لانے سے پہلے خود کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں کو گمراہ کیا، اسی لیے اپنے ہی حلقے سے شکست کھا گئے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں پنجاب حکومت کا اس وقت شکریہ ادا کروں گا جب وہ ہمیں لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دیں گے۔ اگر اجازت ملی تو صرف شکریہ نہیں، بلکہ تحفہ بھی دوں گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فضل الرحمان لاہور میں
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :