اورنگی ٹاؤن میں جبران قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں اپنے والد کے جنازے پر سعودی عرب سے آنے والے نوجوان جبران ولد جمعہ خان کے قتل اور کمسن بچے کو گولی مارنے کے مقدمات میں مرکزی ملزم پرویز علی ولد ساجن علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔22 سالہ جبران کو رواں ہفتے قذافی چوک، کلا میدان، اورنگی ٹاؤن میں اس وقت لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جب وہ والد کے انتقال پر کراچی آیا تھا۔اس سے کچھ لمحے قبل ہی، یہی ملزمان علاقے میں ایک اور راہگیر سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین چکے تھے، جس کا مقدمہ FIR نمبر 255/2025 کے تحت درج ہے۔ پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کیے اور ملزم کے موبائل فون، شناخت کو دیگر وارداتوں سے ملا کر وارداتوں کی کڑیاں جوڑیں۔مزید برآں، ایک اور واقعے میں ڈھائی سالہ معاویہ کو گولی مار کر زخمی کرنے کے مقدمے میں بھی پرویز کی شناخت متاثرہ بچے کے والد محمد راحیل نے کی، جس کا مقدمہ FIR نمبر 254/2025 بجرم 392/394/34 ت پ کے تحت درج ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور اہلِ محلہ کے بیانات نے ملزم کے خلاف ثبوتوں کو ناقابل تردید بنا دیا ہے۔ فوٹیج میں ملزم کو واردات کے دوران واضح طور پر شناخت کیا گیا ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔