اماراتی کمپنیوں کو ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین مشترکہ ثقافت، بھائی چارے اور مذہبی اقدار پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں، اماراتی کمپنیاں پاکستانی معیشت میں عرصہ دراز سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں، اماراتی کمپنیوں سمیت تمام بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کو ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف سے اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایتسالات گروپ (Etisalat Group) کے سی ای او حاتم داویدار (Hatem Dowidar) کے زیر قیادت پانچ رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ۔
وزیراعظم نے ایتسالات گروپ کو پاکستانی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی، کہا کہ حکومت اس سلسلے میں تمام تر سہولیات فراہم کرے گی.
سی ای او حاتم داویدار نے حالیہ حکومتی سرمایہ دوست پالیسیوں کی بدولت بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں بہتر کاروباری ماحول کی فراہمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایتیسالات گروپ پاکستان میں گزشتہ 19 سال سے کامیاب سرمایہ کاری کر رہا ہے اور مزید کاروبار اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے
حاتم داویدار نے کہا کہ ہماری کمپنی میں دس ہزار سے زائد پاکستانی قابل قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں مستقبل کے لیے طویل مدتی اور کامیاب سرمایہ کاری کے لیے پر عزم ہیں۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔