Nawaiwaqt:
2025-09-17@23:43:03 GMT
پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
آج عالمی اور پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح پر آ گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں
پڑھیں:
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">