سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق چوری کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق گرفتار
دبئی :تاجکستان کے گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ سوشل میڈیا اسٹار کو صبح 5 بجے کے قریب حکام نے مونٹی نیگرو سے دبئی پہنچنے کے فوری بعد حراست میں لیا۔
عبدوروزق کی شکایت کی نوعیت کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے اور حکام کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
خلیج ٹائمز
کمپنی کے ایک نمائندے نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ہم صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ اسے چوری کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
روزوق جو گروتھ ہارمون کی کمی کی وجہ سے صرف تین فٹ کے ہیں، ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ہے اور وہ کئی سالوں سے دبئی میں مقیم ہے۔ ان کی مقبولیت موسیقی، وائرل ویڈیوز، اور ریئلٹی شو بگ باس سے ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا اسٹار
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔