ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلفونک گفتگو میں وزیر خارجہ نے مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک ایران پر حملہ کیا، حملہ ایران کی خودمختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہے، قابل نفرت اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ اسحاق ڈار نے ایران کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، وزیر خارجہ نے حملوں کے دوران جانوں کے ضیاع پر ہمدردی کا اظہار کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران پر حملہ افسوسناک قرار دیدیا۔

وزیر خارجہ نے مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک ایران پر حملہ کیا، حملہ ایران کی خودمختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہے، قابل نفرت اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملہ کرکے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بین الاقوامی اسرائیل نے اسحاق ڈار ایران کی

پڑھیں:

ایران پر اسرائیل کا بلا اشتعال حملہ امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، سردار عبدالرحیم

ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے نے ایران میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں اور ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے بلا جواز حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اسرائیل کا بلا اشتعال حملہ خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور یہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی ادارے اور اقوام متحدہ اسرائیل کے جارحانہ رویے کا فوری نوٹس لیں اور خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔ سردار عبدالرحیم نے ایران میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں اور ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل یکجہتی کا اظہار
  • اسرائیل نے حملہ کرکے علاقائی استحکام، بین الاقوامی سلامتی کو نقصان پہنچایا: اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ایران پر بلا جواز اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
  • ایران پر اسرائیل کا بلا اشتعال حملہ امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، سردار عبدالرحیم
  • اسرائیلی حملہ ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے،اسحاق ڈار
  • ایران پر حملہ: پاکستان کا سخت ردعمل، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شدید مذمت
  • اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا گجرات ائیر انڈیا پرواز حادثے پر دکھ کا اظہار