چین کو ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد ممکنہ سنگین نتائج کے بارے میں گہری تشویش ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں ایران پر اسرائیلی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کو ایران پر اسرائیلی حملوں اور اس طرح کے اقدامات سے پیدا ہونے والے سنگین نتائج کے بارے میں شدید تشویش ہے۔ جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرتا ہے اور تضادات کی شدت اور ان میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی کشیدگی میں اچانک اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔ چین تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ترجمان نے کہا کہ چین کشیدگی میں کمی کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔