شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس، اسحاق ڈار کل چین روانہ ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
سٹی 42 : شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل صبح چین روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار چین کا دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس چینی شہر تیانجن میں 15 جولائی کو منعقد ہو رہا ہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اجلاس کی سائیڈلائن پر دیگر شریک وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ امور سبرامنیم جے شنکر کی شرکت بھی متوقع ہے, ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر سحاق ڈار کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات بالکل نہیں ہو گی۔ اسحاق ڈار کی چینی , روسی, وسطی ایشیائی, ترکیے ہم منصبوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔
مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بھی اگست میں 25 ویں ایس سی او پیڈز آف اسٹیٹ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ہیڈز آف اسٹئٹ کونسل اجلاس بھی چینی شہر تیانجن میں ہو گا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزرائے خارجہ کونسل اجلاس اجلاس میں اسحاق ڈار
پڑھیں:
سعودی بحریہ کے سربراہ کا دورۂ پاکستان، پاک بحریہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سعودی بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وائس ایڈمرل الغریبی نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کو دی جانے والی معیاری تربیت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے دائرہ کار کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے نہ صرف دوطرفہ بحری تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اشتراک اور ہم آہنگی کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔