تحریک انصاف کے 5 اراکین قومی اسمبلی کی پارٹی سے نکال دیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے قومی اسمبلی کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پارٹی سے نکالے گئے ارکان میں اورنگزیب خان کھچی، محمد الیاس چودھری، مبارک زیب، اسامہ علی اور ظہور حسین قریشی شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پانچوں ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کردیے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر پانچوں ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کرنےکا نوٹیفکیشن شیئر کردیا۔
ذرائع کے مطابق ان ارکان پر 26 ویں آئینی ترمیم کی ووٹنگ میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گل
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں رہ کر مقدمہ لڑ رہے ہیں، بھاگے نہیں، تحریک انصاف نظریے کی قیمت چکا رہی ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے، تحریک انصاف خاندانی پارٹی نہیں، بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے، کارکنان اور رہنما فیصلہ تسلیم کریں گے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کو لے کر آیا جائے، تحریک انصاف خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات میں زیادہ سیٹیں جیت سکتی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے بھی بہادر ہیں، پاکستان آئیں تو خوش آمدید کریں گے۔