— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں پانی کی فراہمی معطل ہونے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ہے۔

عزیز آباد بلاک 2 میں پانی کی فراہمی معطل ہونے پر علاقہ مکینوں نے رات گئے احتجاج کیا جن کا کہنا تھا کہ ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں، اپنے حصے کا پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عزیز آباد بلاک 2 میں پانی کے غیر قانونی کنکشن ختم کیے جائیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عزیز آباد بلاک 2 میں 4 مہینے سے پانی کی فراہمی معطل ہے، ہماری لائن واٹر کارپوریشن نے کسی اور علاقے کو دے دی ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے ایک ہزار گھر پانی کی عدم فراہمی سے متاثر ہیں، ایم ڈی واٹر کارپوریشن صورتحال کا نوٹس لے کر اقدامات کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عزیز آباد بلاک 2 میں پانی پانی کی فراہمی معطل

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار