اسلام آباد:

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صرف سکھر-حیدرآباد موٹروے نہیں بلکہ حیدر آباد سے کراچی موٹروے بھی بنائیں گے، جس پر کام جلد شروع ہوگا اور دو سال تک اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی موٹرویز کے بارے میں پریس کانفرنس پر کہا کہ پچھلی حکومتوں کے سکھر-حیدرآباد اور کراچی موٹرویز نہ بنانے پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، وزارت مواصلات کی حیثیت میں میری ذمہ داری گزشتہ ایک سال کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں وفاق میں رہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 5 سال بھی شامل تھے، ان تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت میں رہتے ہوئے کئی سال ضائع کر دیے۔

وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ موٹروے کا اہم حصہ کراچی سے لے کر سکھر تک کی موٹروے کے ساتھ منسلک ہے، اگر کراچی موٹروے نہیں بنے گی تو موٹروے سے افادیت حاصل نہیں ہو سکتی، کراچی پورٹ کا موٹروے کے ساتھ منسلک ہونا امپورٹ اور ایکسپورٹ اور بزنس کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم سے وعدہ کیا ہے کہ کراچی کی موٹرویز فوری طور پر شروع کی جائیں گی، صرف سکھر سے حیدرآباد نہیں بلکہ حیدرآباد سے کراچی موٹروے بھی بنائیں گے،  ناردرن بائی پاس کو بھی 8 لین کی موٹروے میں تبدیل کیا جائے گا اور اس نادردرن بائی پاس کو حیدرآباد-سکھر موٹروے سے لنک کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ فوری شروع ہوگا، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک نے تعاون کا یقین دلا یا ہے، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کا بورڈ ستمبر میں حتمی فیصلے کے بعد قرض منظور کرے گا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ سکھر-حیدرآباد موٹروے 5 زونز میں تقسیم ہے، 3 زونز اسلامک ڈیولپمنٹ بینک فنانس، 2 زونز کسی اور بینک یا ڈونر ایجنسی کو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر موٹرویز کا منصوبہ اگلے دو سال میں مکمل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ لیکن اُن کے 25 ارب کی ضرورت پڑی تو ضرور زحمت دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق اس منصوبے کو اپنے وسائل سے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرے گا، کوشش ہوگی کہ 2 ارب ڈالر سے زائد کے اس منصوبے کو وفاق اپنے وسائل سے بنائے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے پر این ایچ اے کا کام جاری ہے، جس سے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے تحت جلد مکمل کریں گے اور کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد کراچی موٹروے وفاقی وزیر

پڑھیں:

حکومت کا شوگر مل اسٹاکس کی کڑی نگرانی کا اعلان

حکومت نے تمام شوگر ملز کے اسٹاکس کی کڑی نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے، اس مقصد کے لیے ہر شوگر مل پر سرکاری افسران تعینات کیے جائیں گے تاکہ چینی کے اسٹاک کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا سکے۔

وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی صدارت میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور چاروں صوبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کے بعد ہوا۔ 

رانا تنویر نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں استحکام اور وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، معاہدوں کی خلاف ورزی یا لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم صنعت کے ساتھ مل کر جائز مسائل کو بھی حل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، قیمتوں میں اضافہ ذخیرہ اندوزی کا نتیجہ ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار
  • وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی
  • سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو  والد کی  پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا
  • حلال اور حرام کے درمیان ختم ہونے والی لکیر
  • اسرائیل کا مقصد عرب ممالک سے دوستی نہیں بلکہ ان پر قبضہ کرنا ہے، سعودی اخبار
  • دو ملک نہیں بلکہ صرف فلسطین کے نام سے ایک ملک ہونا چاہیے، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا خاکہ پیش کردیا
  • سندھ حکومت کا یکم تا 14 اگست عجائب گھروں میں عوام کیلئے مفت داخلے کا اعلان
  • حکومت کا شوگر مل اسٹاکس کی کڑی نگرانی کا اعلان
  • وزیراعظم جلد گرین لائن بس کے فیز 2 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وفاقی وزیر