دبئی کی بلند و بالا عمارت میں آتشزدگی‘ تحقیقات جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) دبئی کی بلند و بالا عمارت میں خطرناک آتشزدگی۔ ہزاروں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں67 منزلہ مرینا ٹاور میں لگنے والی خوف ناک آگ نے پل بھر میں کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اعلیٰ حکام کی فوری ہدایت پر فائر فائٹرز اور ریسکیو عملے نے 4 ہزار افراد کو ٹاور سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ کئی گھنٹوں تک مرینہ ٹاور سے دھویں کے سیاہ بادل اٹھتے رہے۔
ادھر دوسری طرف حکومتی سربراہان نے مذکورہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں 9 سالہ بچی آسیہ کی ہلاکت کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق پیر کو بچی کی لاش گھر کی چھت سے ملی تھی اور اہلخانہ نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ آسیہ نے خودکشی کی ہے۔ محلے کی ایک خاتون نے بچی کو پھندے پر لٹکا ہوا دیکھا، جس کے بعد محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر لاش نیچے اتاری۔ لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچی کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ والد کی جانب سے پوسٹ مارٹم نہ کروانے پر اصرار کیا گیا، تاہم سرجانی پولیس نے اہلخانہ کو راضی کیا، جس کے بعد میڈیکل رپورٹ نے کیس کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔