ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر ملیامیٹ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
ایرانی حملوں میں اسرائیل میں 4 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے جوابی حملوں میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے، کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل حملے شروع کردیے، ایرانی میزائل وسطی اسرائیلی میں گرنے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی طیارے بھی ایرانی اہداف پر حملے کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل میں امریکی سفیر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ کل رات اسرائیل کے لیے بہت سخت تھی، مجھے رات 5 بار پناہ گاہ میں پناہ لینی پڑی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔