اسرائیل کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا ‘مولانافضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا ہے،اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو امن عالم خطرے میں پڑ جائے گا ۔ ایران پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے جاری بیا ن میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اسرائیل کے لیے اقوام متحدہ یا جنرل اسمبلی بے معنی ہو گئی ہے ۔ ایران پر حملہ اسرائیل کے ناپاک ارادوں کو ظاہر کرتا ہے، صیہونیت کا دامن انسانی خون سے رنگین ہے ، امت مسلمہ یک جان ہوکر ہی صیہونیت کا مقابلہ کرسکتی ہے، مسلم حکمرانوں کو مصلحتیں بالائے طاق رکھنی ہونگی، مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک کے عوام سے ہمدردی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 24 گھنٹوں میں 38 فلسطینی شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">