ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرتی جارہی ہے، پیر کی صبح ایران نے اسرائیل کے مختلف شہروں پر بڑا میزائل حملہ کیا، جس میں تقریباً 100 میزائل فائر کیے گئے، ان حملوں کے نتیجے میں تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ سمیت کئی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے۔

حیفا میں ایک پاور پلانٹ پر میزائل گرنے سے شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد اسرائیل کے وسطی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ تل ابیب اور دیگر شہروں میں بھی راکٹ گرنے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، صرف حیفا میں ایرانی حملے سے 4 افراد زخمی ہوئے، جب کہ مجموعی طور پر اب تک 14 افراد کے ہلاک اور 300 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، اتوار کی رات بھی ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کی تھی، جس سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں تھیں۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بن گوریان ایئرپورٹ کو بھی میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی فضائیہ نے کئی ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا۔

ایرانی فوج نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، اور اسرائیلی آبادکار مقبوضہ علاقوں کو فوری طور پر خالی کر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل ایران پاور پلانٹ تل ابیب حیفہ میزائل حملہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل ایران پاور پلانٹ تل ابیب حیفہ میزائل حملہ تل ابیب

پڑھیں:

ایرانی سفیر نے تجارتی راہداریاںجلد کھولنے کی یقین دہانی کرادی 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ایرانی سفیر نے سابق چیئرمین سینٹ کو پاکستان ایران تجارتی راہداریاں جلد کھولنے کی یقینی دہانی کرا دی۔ سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ایرانی سفارت خانے پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی اور دونوں کے مابین دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صادق سنجرانی نے اسرائیل جارحیت کو بھرپور جواب دینے پر ایرانی عوام اور حکومت کو سراہا، صادق سنجرانی نے ضلع چاغی کے پاکستان ایران بارڈ راجے روہتک کو کھولنے کا مطالبہ کیا جس پر ایرانی سفیر نے پاک ایران تجارتی راہداریاں جلد کھولنے کی یقینی دہانی کرائی۔ ایرانی سفیر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام کے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ سابق چیئرمین سینٹ نے کہا  بارڈر ٹریڈ دونوں ممالک کے مقامی افراد کا ذریعہ معاش ہے۔ بلوچستان کی پاکستان ایران بارڈرز پر تجارتی راہداریاں کھولی جائیں، پاک ایران تجارتی راہدریاں دونوں اطراف میں لاکھوں لوگ کا ذریعہ معاش ہے۔ بارڈر ٹریڈ سے دونوں ممالک کے غیر ضروری درآمدی بلز میں کٹوتی ہو گی۔ صادق سنجرانی نے کہا دونوں ممالک کی عوام کا حق ہے وہ ایک دوسرے کی مصنوعات سے مستفید ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • روس کا دنیا کے جدید ترین اور تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ 
  • روس کا تباہ کن ترین کروز میزائل کا تجربہ
  • علامہ ناصر عباس کا تھینک ٹینک میں ایرانی وفد سے خطاب
  • ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
  • ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ(2)
  • ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ
  • ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنا کر پابندیوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، ایرانی صدر
  • یوکرینی ہیکرز کا بڑا سائبر حملہ، روسی ایئرلائن ایروفلوٹ کی درجنوں پروازیں منسوخ
  • ایران نے امریکا و اسرائیل کی 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں
  • ایرانی سفیر نے تجارتی راہداریاںجلد کھولنے کی یقین دہانی کرادی