فرانس کا اقدام: اسرائیلی کمپنیوں کو شو میں رسائی سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فرانس کا سخت اقدام، غزہ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی نمائش کرنے پر اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹال بند کر دیے گئے۔
پیرس: فرانس نے پیرس ائیر شو کے دوران پانچ اسرائیلی ہتھیار ساز کمپنیوں کے اسٹالز بند کر دیے، یہ فیصلہ ان کمپنیوں کی جانب سے “جارحانہ ہتھیاروں” کی نمائش کے باعث کیا گیا جنہیں مبینہ طور پر غزہ میں استعمال کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان ہتھیاروں کی نمائش پر اٹھایا گیا ہے جو فرانس کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔
بند کیے گئے اسٹالز میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز (IAI)، رافیل، یوویژن، ایلبٹ اور ائیروناٹکس جیسی اہم کمپنیاں شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کمپنیاں گائیڈڈ میزائل اور بم جبکہ دیگر ڈرونز بنانے میں مہارت رکھتی ہیں۔
اس فیصلے پر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے “شرمناک” قرار دیا اور فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ این جی اوز کی جانب سے دائر درخواست مسترد ہونے کے بعد 9 اسرائیلی کمپنیوں کو ائیر شو میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی، تاہم اب ان میں سے 5 کمپنیوں کے اسٹالز بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ 4 بدستور کھلے ہیں۔ این جی اوز کا مؤقف تھا کہ ان کمپنیوں کو غزہ میں جنگی کردار کے باعث نمائش میں شرکت کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پیش نظر شہریوں کیلیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ کانفرنس کا انعقاد 3 سے چھ نومبر تک ہوگا، جس میں کئی ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔
ٹریفک پولیس نے نمائش کے دوران کراچی شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا اور اپیل کی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلیے عوام اس پر عمل کریں۔
ٹریفک پلان کے مطابق شاہراہ فیصل سے نرسری کی جانب آنے والی ہیوی ٹریفک کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایسی تمام گاڑیوں ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ، ملینیئم اور نیپا کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،
اس کے علاوہ ملینیئم مال - ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک پر پابندی ہوگی جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا روڈ ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
اپیل کی گئی ہے کہ ہیوی ٹریفک والے حضرات نیپا سے گلشن چورنگی، صفورا یا سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کریں، اس کے علاوہ نیو ٹاؤن سے یونیورسٹی روڈ اور اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی جبکہ نیو ٹاؤن آنے والی ہیوی ٹریفک کو بلوچ پل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
اسی طرح لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر کی سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، ہیوی گاڑیوں کو لیاقت آباد نمبر 10 سے بائیں جانب شاہراہ پاکستان، کریم آباد سے سہراب گوٹھ کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ سر شاہ سلیمان روڈ پر اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم اور واپسی کا راستہ صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔
محکمہ ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری اپنی گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں سروس روڈ یا مین روڈ پر پارک نہ کریں۔