فرانس نے پیرس ائیر شو میں 5 اسرائیلی ہتھیار ساز کمپنیوں کے اسٹالز تک رسائی روک دی۔
یہ اقدام اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سےجارحانہ ہتھیاروںکی نمائش کے باعث کیا گیا جن میں وہ ہتھیار بھی شامل تھے جو مبینہ طور پر غزہ میں استعمال ہوئے ہیں۔
ان ہتھیاروں کی نمائش فرانس کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
فرانسیسیخبررساں ایجنسی کے مطابق جن کمپنیوں کے اسٹالز بند کیے گئے ان میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی)، رافیل، یوویژن، ایلبٹ اور ائیروناٹکس شامل ہیں۔
کمپنیوں میں رافیل، ایلبٹ اور آئی اے آئی گائیڈڈ بم اور میزائل تیار کرتی ہیں، جبکہ یوویژن اور ایئروناٹکس ڈرونز تیار کرنے والی کمپنیاں ہیں۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی عدالت کی جانب سے این جی اوز کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد 9 اسرائیلی کمپنیوں کو پیرس ائیر شو میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ این جی اوز کا مؤقف تھا کہ ان اسرائیلی کمپنیوں کو غزہ جنگ میں مبینہ کردار کی بنیاد پر نمائش میں شرکت نہیں کرنے دینی چاہیے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ائیر شو میں موجود 4 دیگر اسرائیلی اسٹالز بدستور کھلے ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسرائیلی کمپنیوں

پڑھیں:

14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) آئی ای ای ای پی فیئر کا 14واں ایڈیشن منگل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔یہ نمائش بدر ایکسپو سولیوشنز کے اشتراک سے 18 ستمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جو الیکٹریکل، الیکٹرانکس، اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی بطور مہمان خصوصی نمائش کو سراہا۔ آئی ای ای ای پی فیئر الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور قابلِ تجدید توانائی کے نمائش کنندگان، کنسلٹنٹس اور تجارتی زائرین کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • 14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
  • فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری
  • پیرس: نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کے سونے کی چوری
  • 14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ء ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
  • ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ ، لیدر کا آغاز پیرس میں ہوگیا
  • حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ، یمنی ائیر ڈیفنس کا کامیاب دفاع
  • کراچی میں انڈسٹریل الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرنگ فیئر کا آغاز
  • کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی
  • اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف فلسطین کے ساتھ ہندوستان
  • پاکستان اور ایران کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع ہوگیا