عالمی پیرس ائیر شو 2025 کا افتتاح، رافیل سمیت لڑاکا، بمبار، مسافر طیارے نمائش کے لیے پیش
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
عالمی فرانس پیرس ائیرشو 2025 کا افتتاح ہوگیا جس میں 48 سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعتوں کے سینکڑوں اسٹالز لگے ہیں، پیرس ائیرشو میں لڑاکا طیارے، بمبار طیارے، مسافر طیارے بھی موجود ہیں۔
رافیل طیارے کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے، جدید ڈرونز، خودکار فضائی دفاعی نظام سمیت ایویشن انڈسٹری کی مختلف اشیاء کی نمائش جاری ہے، پیرس ائیرشو میں دنیا بھر سے دفاعی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔
پیرس ائیرپورٹ لی بارگے میں میلوں طویل میلہ سجا ہے، دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی جدید طیاروں کی نمائش سے لطف اندوز ہورہی ہے۔
???? Engines roar, wings slice through the sky.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔