حادثے کا شکارایئرانڈیا کی پروازمیں 169 انڈین شہری، 53 برطانوی شہری، پرتگال کے سات شہری اور کینیڈا کا ایک شہری سوار تھے .بھارتی حکام
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کا حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کے مسافروںمیں 169 انڈین شہری، 53 برطانوی شہری، پرتگال کے سات شہری اور کینیڈا کا ایک شہری شامل ہیں انڈین وزارت برائے ایوی ایشن کے مطابق طیارے پر مجموعی طور پر 242 افراد سوار تھے جن میں دو پائلٹ اور عملے کے دس اراکین شامل ہیں.
(جاری ہے)
احمد آباد میں ایک سینیئر پولیس افسر نے بھارتی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایئرپورٹ کے حدود کے باہر واقع ڈاکٹروں کے ایک ہاسٹل پر گرا ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس، فائر فائٹرز اور دیگر امدادی اہلکار موقع پر چند ہی منٹ میں پہنچ گئے اور تاحال ریسکیو آپریشنز جاری ہیں.
انڈین ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس حادثے کے بعد پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی فلائٹ احمد آباد کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد کریش ہو گئی بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیارے پر 242 افراد سوار تھے جن میں دو پائلٹ اور 10 کیبن کریو شامل تھے ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک اہلکار نے اس سے قبل یہ تعداد 244 بتائی تھی طیارے کے کپتان کا 8200 گھنٹوں کا فلائنگ کا تجربہ تھا جبکہ ان کے ساتھی پائلٹ کا تجربہ 1100 گھنٹوں کا تھا. ایئرانڈیا کے طیارے نے احمد آباد ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 23 سے دن ایک بج کر 39 منٹ پر لندن کے لیے اڑان بھری تھی اور ٹیک آ ف کے کچھ ہی دیر بعد ایئر ٹریفک کنٹرول کو طیارے سے” مے ڈے“ کال موصول ہوئی لیکن اس کے بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابط ختم ہوگیا. حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر آپریشن جاری رکھے ہوئے تاہم ابھی تک ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق احمد آباد ایئرپورٹ سے دور شہر ی علاقوں سے گہرے دھویں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں ‘رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذکردی گئی ہے اور سینکڑوں ایمبولینسوں کے علاوہ کئی ہیلی کاپٹر بھی زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے مختص کردیئے گئے ہیں.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حادثے کا کے مطابق گیا ہے
پڑھیں:
باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے 10 منٹ بعد ملازم انتقال کرگیا
کہتے ہیں کہ کسی کی زندگی کا بھروسہ نہیں، کب آخر سانس آجائے کسی کو معلوم نہیں۔ ایسا ہی بھارت میں اس وقت ہوا جب شنکر نامی ایک شخص نے اپنے باس سے چھٹی کی درخواست کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی کمپنی میں بطور مینیجر کام کرنے والے کے وی آیئر نے بتایا کہ اس کے ساتھ کام کرنے والا 40 سالہ شنکر ایک صحت مند شخص تھا جس کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کے وی آئیر نامی شخص نے 13 ستمبر کو پوسٹ شیئر کی اور اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتایا۔
DEVASTATING INCIDENT WHICH HAPPENED TODAY MORNING :-
One of my colleague, Shankar texted me today morning at 8.37 am with a message
"Sir, due to heavy backpain I am unable to come today. So please grant me leave." Such type of leave requests, being usual, I replied "Ok take…
— KV Iyyer – BHARAT ???????????????? (@BanCheneProduct) September 13, 2025
انہوں نے لکھا کہ آج صبح 8 بجکر 37 منٹ پر معمول کے مطابق کام پر جانے والا تھا کہ شنکر کا پیغام موصول ہوا کہ میں آج بیمار ہوں اس لیے کام پر نہیں آسکتا۔
کے وی آیئر کے مطابق شنکر کی چھٹی کی درخواست پر میں نے اسے چھٹی دے کر آرام کا مشورہ دیا اور تقریباً 11 بجے کے قریب مجھے شنکر کے نمبر سے کال موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ اس کا انتقال ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں مجھے یقین نہیں آیا تو میں نے اپنے ایک اور ساتھی سے اس کی تصدیق کی تو مجھے پتہ چلا کہ صبح چھٹی کا میسج کرنے کے ٹھیک 10 منٹ یعنی 8 بجکر 47 منٹ پر شنکر کو دل کا دورہ پڑا، جس کے سبب اس کا انتقال ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین نے بھی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
Post Views: 4