امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، مسافروں کا ہنگامی انخلا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایئرلائنز کی ایک پرواز کے مسافروں نے ڈینور میں رن وے پر ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے انخلا کیا، جب طیارے نے ٹیک آف کو منسوخ کر دیا۔ حکام کے مطابق، ایک شخص کو معمولی چوٹوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی پرواز 3023، جو میامی جا رہی تھی، روانگی کے دوران ممکنہ لینڈنگ گیئر کے مسئلے کی اطلاع دی۔
پروازوں کا سراغ لگانے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ طیارہ رن وے پر تقریباً 127 ناٹس (تقریباً 150 میل فی گھنٹہ) کی رفتار تک پہنچا، اور سست ہونا شروع ہوا۔
امریکن ایئرلائنز کی پرواز کے مسافروں نے ہفتے کے روز ڈینور میں ٹیک آف کی منسوخی کے بعد ہنگامی سلائیڈ کے ذریعے طیارے سے انخلا کیا۔
لائیو اے ٹی سی ڈاٹ نیٹ سے حاصل کردہ ایئر ٹریفک کنٹرول آڈیو میں، پائلٹ نے کنٹرولر کو بتایا کہ وہ ’رن وے پر ٹیک آف روک رہے ہیں‘، کنٹرولر نے جواب دیا کہ آپ کے طیارے سے بہت زیادہ دھواں اٹھ رہا ہے، کچھ لمحے بعد، کنٹرولر نے کہا کہ کچھ شعلے بھی تھے، لیکن لگتا ہے کہ دھواں کم ہو رہا ہے۔
ایف اے اے کے مطابق، مسافروں نے رن وے پر طیارے سے انخلا کیا اور انہیں بس کے ذریعے واپس ٹرمینل لایا گیا، ویڈیوز میں مسافروں کو ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ پرواز بوئنگ 737 میکس 8 طیارے پر کی جا رہی تھی، ایئرلائن کے مطابق، طیارے میں 173 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔
مسافر مارک سرکِس، 50 سالہ، نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ انہوں نے ٹیک آف سے ذرا پہلے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے کہا ’یہ اچھا نہیں ہے، پھر طیارہ سست ہونا شروع ہوا، اور مسافروں نے ایک پہیے کو طیارے کے ساتھ گزرتے ہوئے دیکھا، جب طیارہ تقریباً 30 سیکنڈ یا ایک منٹ بعد رکا، تو کسی نے کہا ’دھواں، آگ‘ اور پھر ظاہر ہے، بہت سے لوگ گھبرا گئے۔
ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مطابق طیارے کا استقبال فوری امدادی ٹیموں نے کیا، ڈینور فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ انہوں نے طیارے پر آگ بجھائی، ایئرپورٹ نے کہا کہ 6 افراد کا معائنہ کیا گیا اور ایک کو ہسپتال لے جایا گیا، ایئرلائن کے مطابق، منتقل کیے گئے فرد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
سرکس نے کہا کہ یہ یقینی طور پر خوشگوار تجربہ نہیں تھا، لیکن ہم خوش قسمت تھے، یہ واقعہ طیارے کی پرواز سے پہلے پیش آیا، اس لیے پائلٹ نے مکمل رفتار یا پرواز سے پہلے طیارے کو روک لیا۔
امریکن ایئرلائنز نے کہا کہ مسافروں کو میامی پہنچانے کے لیے ایک متبادل طیارہ بھیجا گیا، جب کہ اصل طیارے کو سروس سے ہٹا کر اس کا معائنہ کیا جائے گا۔
ایئرلائن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے عملے کے پیشہ ورانہ رویے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنے مسافروں سے پیش آئے اس واقعے پر معذرت خواہ ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مسافروں نے نے کہا کہ کے ذریعے طیارے سے کے مطابق رن وے پر ٹیک آف
پڑھیں:
بین الاقوامی پرواز کے دوران تھائی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت
مسقط سے ممبئی آنے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک پرواز اُس وقت حیرت انگیز منظر کی گواہ بنی جب ہزاروں فٹ بلندی پر ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔
ائیر لائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خاتون کو دورانِ پرواز دردِ زہ شروع ہوا تو طیارے میں موجود ایک نرس اور کیبن کریو نے فوری طور پر مدد فراہم کی اور بچے کی بحفاظت ولادت کروائی۔
یہ بھی پڑھیں:بس میں بچے کی پیدائش کے بعد والدین نے کیا مجرمانہ حرکت کی؟
ترجمان کے مطابق جیسے ہی تھائی شہری خاتون کو لیبر پین شروع ہوا، عملے نے اپنی تربیت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ایک محفوظ اور ہمدردانہ ماحول فراہم کیا۔
پائلٹس نے صورتحال سے کنٹرول ٹاور کو مطلع کرتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر ترجیحی لینڈنگ کی درخواست کی۔
طیارہ جیسے ہی ممبئی پہنچا، طبی ٹیم اور ایمبولینس پہلے سے موجود تھی، جو ماں اور نومولود کو قریبی اسپتال لے گئی۔
ائیر لائن کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اسٹاف ممبر بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی تاکہ تعاون فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:دورانِ پرواز بچے کی پیدائش، پائلٹ دائی بن گیا
ایئرانڈیا ایکسپریس نے مزید بتایا کہ وہ ممبئی میں تھائی قونصل خانے کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ماں اور بچے کی واپسی میں ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر انڈیا تھائی خاتون تھائی لینڈ عمان ممبئی