واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) امریکی طیارے میں آگ لگ گئی جس کے بعد ہنگامی طور پر مسافروں کو باہر نکالنا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر ڈینور میں پیش آیا جہاں طیارے میں اچانک دھواں نکلنے کے بعد آگ لگنے کی وجہ سے جہاز میں سوار مسافروں کو ہنگامی طور پر باہر نکالا گیا، ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ بوئنگ 737 کے لینڈنگ گیئر میں ممکنہ خرابی اور دھواں اٹھنے پر مسافروں اور عملے کو سلائیڈ کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، حادثہ طیارے کے پرواز کرنے سے قبل پیش آیا، طیارے میں 173 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دو روز قبل روس کا طیارہ 49 مسافروں کے ساتھ ملک کے مشرق میں لاپتہ ہوا، علاقائی گورنر نے بتایا کہ جمعرات کو روس کے مشرق بعید میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کا رابطہ A24 مسافر طیارے سے اچانک منقطع ہوگیا جس میں بچوں سمیت 49 افراد سوار تھے، طیارے کو خراب موسم میں لینڈنگ کے دوران عملے کی غلطی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے کے فوری بعد لاپتہ ہونے والے بدقسمت طیارے کی تلاش شروع کردی گئی جس کے نتیجے میں روس کے شہر ٹائنڈا سے تقریباً 15 کلومیٹر دور لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیرانتظام ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر نے طیارے کا جلتا ہوا ملبہ دیکھا، طیارے کا ملبہ روس کے مشرقی علاقے امور سے ملا تاہم حکام نے حادثے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا اور بعد ازاں روسی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مقامی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے بتایا کہ سائبیریا سے تعلق رکھنے والی انگارا نامی ایئرلائن کے زیرانتظام طیارہ چین کی سرحد سے متصل امور نامی روسی علاقے کے ایک قصبے ٹائنڈا میں منزل کے قریب پہنچتے ہوئے اچانک ہی ریڈار سے غائب ہوگیا، ابتدائی اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ جہاز میں 5 بچوں سمیت 43 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد تمام ضروری فورسز اور ذرائع کو طیارے کی تلاش کے لیے تعینات کیا گیا جس کے نتیجے میں ملبہ ڈھونڈنے میں کامیابی حاصل ہوئی، اس طیارہ حادثے کے واقعے کو روس میں شہری ہوابازی کے حوالے سے ایک بڑا سانحہ قرار دیا گیا ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے طیارے میں بتایا کہ حادثے کے کے بعد

پڑھیں:

حب چوکی پر بس سے اسمگل شدہ سامان نکل آیا، ضبط کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کسٹم کی ہوائی فائرنگ

کراچی:

حب چوکی پر دوران چیکنگ بس سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان نکل آیا، سامان کی کسٹم ویئر ہاؤس منتقلی کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے سڑک بند کردی، کسٹمز کو ہوائی فائرنگ کرنی پڑی متعلقہ پولیس بھی پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کو حب چوکی پر کسٹمز چیک پوسٹ پر ٹرانسپورٹرز کی زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، انسداد اسمگلنگ مہم کی کاروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی ایک مشکوک مسافر بس کو روک کر جب اسکی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔

حکام بس کو جب کسٹمز ویئر ہاؤس منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے تو ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے بلوچستان سے آنے والی دیگر مسافر بسوں کو روک کر سڑک بند کردی۔ اس دوران مظاہرین اور کسٹمز اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ کسٹمز اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ علاقہ پولیس صورتحال پر قابو پانے کے لیے پہنچ گئی۔ 

اس ضمن میں ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز رضانقوی نے ایکسپریس کو بتایا کہ کسٹمز کے عملے نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت اپنی معمول کی کاروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی ایک مشکوک مسافر بس کو روک کر جب اس کی تلاشی لی تو خفیہ خانوں سے ایک کروڑ مالیت کی مختلف اقسام کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں جنہیں حکام کسٹمز ویئر ہاؤس لے جارہے تھے لیکن چند شرپسند ٹرانسپورٹرز نے کسٹمز حب چوکی چیک پوسٹ پر پتھراؤ کیا۔

رضا نقوی کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے بسوں کو روک کر سڑک بلاک کرکے کسٹمز کے عملے کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی حالانکہ اس مسافر بس سے غیرملکی سگریٹس انڈین کاسمیٹکس کپڑا و دیگر اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹمز حکام نے حب چیک پوسٹ پر برآمد ہوئی اسمگل شدہ اشیاء کی وہیں انوینٹری مرتب کی اور مقدمہ درج کرکے اسمگلنگ میں استعمال ہوئی مسافر بس سمیت دو کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء کو ضبط کرکے کسٹمز کے وئیر ہاؤس منتقل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کار سرکار میں مداخلت، قانون ہاتھ میں لے کر ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
  • لاہور سے کراچی جانے والی دو ایکسپریس ٹرینیں سیلابی صورتحال کے باعث منسوخ
  • غزہ: بھوکے اور پیاسے لوگوں کو اسرائیلی بمباری اور جبری انخلاء کا سامنا
  • برطانیہ کے ٹائیفون جنگی طیارے ناٹو کی سرحدی دفاعی کارروائی میں شامل
  • بدترین سیلاب، بروقت انخلا سے 25 لاکھ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا
  • پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • چھ طیارے تباہ، جنگ ہاری، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے: وزیر اطلاعات
  • حب چوکی پر بس سے اسمگل شدہ سامان نکل آیا، ضبط کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کسٹم کی ہوائی فائرنگ
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام