جاری ہفتے کے دوران اپنی دوسری ٹیلیفون کال میں اطالوی وزیر خارجہ نے مغربی ایشیائی خطے میں کشیدگی میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، تناؤ کی کمی کیلئے مدد پہنچانے کو اٹلی کی تیاری کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے آج ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں ایران کے خلاف جاری اسرائیلی رژیم کی فوجی جارحیت کے باعث رونما ہونے والی خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق گذشتہ 4 دنوں میں سید عباس عراقچی کے ساتھ اپنی دوسری گفتگو میں انتونیو تاجانی نے مغربی ایشیائی خطے میں کشیدگی میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے میں مدد کی فراہمی پر اٹلی کی مکمل تیاری کا اعلان کیا۔ 

اس گفتگو میں سید عباس عراقچی نے اس حقیقت پر تاکید کی کہ غاصب صیہونی رژیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کھلی فوجی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں و ضابطوں کی صریح خلاف ورزی کی ہے، اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جغرافیائی سالمیت اور قومی خودمختاری کی خلاف ورزی، ایٹمی تنصیبات پر حملہ، ایرانی عسکری قیادت کی ٹارگٹ کلنگ اور یونیورسٹی کے اساتید و ایرانی عوام کا قتل عام؛ ناقابل معافی جرائم ہیں لہذا اسلامی جمہوریہ ایران، اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق، اپنے دفاع پر عزم بالجزم رکھتا ہے۔ 
  انہوں نے قابض اسرائیلی رژیم کی لاقانونیت کے باوجود غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے ساتھ "تعاون" پر مبنی بعض یورپی ممالک کے موقف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت کسی بھی ملک کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا قطعی طور پر ممنوع ہے اور ہر ملک ایک کو اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے قابض صیہونی رژیم کو جوابدہ بنانا چاہیئے۔ سید عباس عراقچی نے ایران کے جنوبی حصے میں واقع پیٹرو کیمیکل تنصیبات پر غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے جنگ کے دائرۂ کار کو پورے خطے تک پھیلا اور دوسرے ممالک کو بھی ملوث کر دینے پر مبنی غاصب صیہونی رژیم کی انتہائی خطرناک شرارت پر بھی یورپ کو سختی کے ساتھ خبردار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی صیہونی رژیم کرتے ہوئے کے ساتھ

پڑھیں:

صیہونی، اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، محمد باقر قالیباف

ایرانی سپیکر اسمبلی سے اپنی ایک ملاقات میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تہران نے اسرائیلی دراندازی کے جواب میں آئرن ڈوم کے افسانے کو تہس نہس کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت "سوئٹزر لینڈ" کے شہر "جنیوا" میں پارلیمنٹ کے اسپیکرز کی چھٹی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔جس کے دوران گزشتہ شب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمد باقر قالیباف" نے اپنے پاکستانی ہم منصب "سردار ایاز صادق" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں محمد باقر قالیباف نے ایران کے خلاف امریکی و صیہونی جارحیت اور تہران کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں دوست و برادر ملک پاکستان کے موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس جارحیت میں ہمارے کئی کمانڈر شہید ہوئے۔ صہیونیوں کی فوجی کارروائیاں، امریکہ کی براہ راست حمایت سے ہوئیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے انہیں دندان شکن جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی رژیم، اسلامی ممالک کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے گا۔ وہ اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے اس لئے ہمیں سختی سے ان کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ غزہ اور فلسطین میں حالات کو مزید خراب ہونے سے روکیں ورنہ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے وہی دوسرے ممالک میں بھی ہو گا۔  

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کے منہ توڑ جواب نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل، کمزور اور شکست پذیر ہے۔ ہمارے دفاعی اقدام نے امت اسلامی میں نئی روح پھونک دی اور انہیں روشن مستقبل کی امید دلائی۔ آخر میں ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان اقتصادی، سیکیورٹی اور سرحدی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوسری جانب سردار ایاز صادق نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف، ایرانی عوام کے صبر، مزاحمت اور اتحاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر فوجی حملے کی خبر سنتے ہی پاکستان کی اسمبلی نے سب سے پہلے اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کی۔ جو پاکستان کی حکومت اور عوام کے موقف کی واضح آئینہ دار ہے۔ انہوں نے ایران کی جانب سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ ختم کرنے کی سفارتی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران پر مسلط کی جانے والی حالیہ دو جنگیں بہت سے ممالک کے موقف کو واضح کرتی ہیں۔ سردار ایاز صادق نے ایران اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی اور سرکاری تعلقات کو اچھا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی دراندازی کے جواب میں آئرن ڈوم کے افسانے کو تہس نہس کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مزید یورپی ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب، پرتگال اور جرمنی بھی تیار ہوگئے
  • امریکا اور اتحادیوں کا ایران پر بیرون ملک قتل و اغوا کی سازشوں کا الزام
  • ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات کی روس کیجانب سے شدید مذمت
  • ہم اب بھی یورینیم افزودہ کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں، سید عباس عراقچی
  • صیہونی، اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، محمد باقر قالیباف
  • حساس صیہونی اہداف پر یمن کا ڈرون حملہ
  • غزہ کی تباہی میں واشنگٹن کی شراکت کا امریکی سفارتکار کیجانب سے برملا اعتراف
  • امریکی سفارتکار کیجانب سے غزہ کی تباہی میں واشنگٹن کی شراکت کا برملا اعتراف
  • افغان باشندوں کی ملک بدری پر طالبان کی پاکستان اور ایران پر تنقید
  • علامہ ناصر عباس کا تھینک ٹینک میں ایرانی وفد سے خطاب