وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

اسلام آباد میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان ایران اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے اپنی حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے،انہوں نے چترال میں دانش اسکول  کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔

دانش اسکول کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چترال کے لوگ بہت معزز اور پرامن لوگ ہیں، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں خاص کر چترال کی ترقی کے بہت خواہاں تھے، مجھے چترال میں دانش اسکول قائم کرنے کا کسی نے نہیں کہا، میں نے ذاتی طور پر یہ فیصلہ خود کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکول میں ایچی سن کالج سے بہتر تعلیم ہوگی، یہاں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کریں گے، اگلی سال تک یہ اسکول تعمیر ہوجائے گا اور اس کا افتتاح بھی کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے وزرارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو میرا فوکس ملک کے دور دراز کے علاقوں میں ایسی سہولتیں مہیا کرنا ہے کہ وہاں وہ سہولتیں آئیں گی تو وہاں کے عوام خوشحال ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ
  • غزہ میں عالمی فورس کیلیے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے‘اردن ‘جرمنی
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا مقف
  • امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا