شہباز شریف کو لیڈ لینی چاہیے، پاکستان کو سیاسی دلدل سے نکالنا چاہیے، اسد عمر
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر سخت تنقید کی اور ملکی استحکام کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 70 سال کی عمر سے اوپر جا چکے ہیں، اب اگلی نسل مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ہے، جنہوں نے اگلے 20 سے 30 سال سیاست کرنی ہے۔
وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم کی کرسی پر ضرور بیٹھے ہیں، لیکن وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ کسی اور طریقے سے وہاں پہنچے ہیں۔اسد عمر نے تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، حکومت کو چاہیے کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر ایک مشترکہ قومی ایجنڈا تیار کرے۔(جاری ہے)
اسد عمر نے عالمی اور علاقائی خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک خطرناک خطے میں زندگی گزار رہے ہیں، بھارت نے جب حملہ کیا تو ہماری افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔اسرائیل اور ایران کے تنازع کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا ہے کہ جس طرح اسرائیل نے ایران پر جارحیت کی ہے، اس پر پوری مسلم امہ اور پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔حکومتی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت پورے سال میں بڑے تاجروں سے 100 کروڑ روپے کا ٹیکس نہیں اکٹھا کر سکی۔ جو طاقتور ہے، حکومت اس سے پیسہ نکلوانے میں ناکام ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس بجٹ میں کسی بڑے جاگیردار یا تاجر پر کوئی ٹیکس نظر آ رہا ہی.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرتے ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔