میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی،وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی،وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان اسلم کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں دوران علاج جام شہادت نوش کر گئے تھے، 31 سالہ میجر عدنان اسلم راولپنڈی کے رہائشی تھے۔نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت حاضر سروس فوجی و سل افسروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان اسلم نے 2 ستمبر کو بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے میجر عدنان اسلم کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج ہم نے مٹی کا ایک بہادر بیٹا کھو دیا ہے جس کی ہمت اور قربانی ہمیشہ قوم کے دلوں میں نقش رہے گی۔
میجر عدنان اسلم کا عزم، وطن سے محبت اور قربانی کا جذبہ پاکستان کی بہترین نمائندگی کرتا ہے، میجر عدنان کی شہادت اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر عدنان اسلم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہائبرڈ نظام پاکستان کیلئے مفید، کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف ہائبرڈ نظام پاکستان کیلئے مفید، کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 1روپے 79پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی سعودیہ اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، سعودی ولی عہد کا امیر قطر کو ٹیلی فون اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی رہنما شہید نہیں ہوا، حماس کی تردید قطر پر اسرائیلی حملہ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل نومئی کے ایک اور کیس میں یاسمین راشد،میاں محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10سال قید کی سزا،شاہ محمود قریشی بریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، نائب وزیراعظم کل استبول روانہ ہوں گے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار عرب اسلامک وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے کل (بروز پیر) استنبول روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ کی دعوت پر استنبول جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قطر میں اہم سفارتی ملاقاتیں
پاکستان سمیت 8 عرب اسلامی ممالک اس امن کوشش کا حصہ رہے ہیں جس کے نتیجے میں شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے، استنبول اجلاس میں پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقے خصوصاً غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور فلسطینی عوام تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غزہ کی تعمیر نو پر زور دے گا۔
????PR No.3️⃣2️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
Curtain Raiser: Visit of the Deputy Prime Minister/Foreign Minister to Istanbul to Attend the Coordination Meeting of Arab-Islamic Foreign Ministers
????⬇️https://t.co/nhFGNWrRPM pic.twitter.com/RMFBbjKImr
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 2, 2025
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر مسلسل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دے گا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، اور جو 1967 سے پہلے والی سرحدوں کے مطابق ہو، جیسا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن منصوبے میں واضح کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، پاکستان
پاکستان اس عزم کا اعادہ کرے گا کہ وہ فلسطینی عوام کے لیے امن، انصاف اور باوقار زندگی کی بحالی اور ان کے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں پہلے بھی شریک تھا اور آئندہ بھی مستقل طور پر کردار ادا کرتا رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اجلاس استنبول اسحاق ڈار ترکیہ عرب اسلامک وزرائے خارجہ غزہ فلسطین نائب وزیراعظم وزیرخارجہ