میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم و عسکری قیادت کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی کے چکلالہ میں میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ 31 سالہ میجر عدنان اسلم، جو راولپنڈی کے رہائشی تھے، 2 ستمبر 2025 کو بنوں میں بھارتی پراکسی فتنے الخوارج کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے اور علاج کے دوران سی ایم ایچ راولپنڈی میں جامِ شہادت نوش کیا۔
میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات عطاتارڑ، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات)، سروسز کے اعلیٰ عسکری و سول حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا میجر شہید، 3 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان اسلم نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی قیادت کا بھرپور ثبوت دیا۔
’پاکستان نے ایک بہادر سپوت کھو دیا‘وزیرِ اعظم نے شہید کی جرات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان نے ایک بہادر سپوت کھو دیا ہے جس کی قربانی اور جرات ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ میجر عدنان اسلم پاکستان کے اصل تشخص کی علامت ہیں، جنہوں نے عزم، وطن سے محبت اور ناقابلِ شکست جذبۂ قربانی کی مثال قائم کی۔
’ پاک فوج ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے مشن پر ثابت قدم‘آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر عدنان کی شہادت اس بات کی گواہی ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے مشن پر ثابت قدم ہے۔
شہید کی تدفین آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی ایس پی آر بنوں پاک فوج پاکستان فتنہ الخوارج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میجر عدنان اسلم شہید نماز جنازہ وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاک فوج پاکستان فتنہ الخوارج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میجر عدنان اسلم شہید وزیراعظم شہباز شریف میجر عدنان اسلم شہید کی نماز پاک فوج ایس پی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے: مزمل اسلم
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کے رہنما مزمل اسلم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ اعتماد کرنے پر بانیٔ پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بھی نہایت شکر گزار ہوں، اُنہوں نے اعتماد کے ساتھ مکمل سپورٹ فراہم کی تھی۔اِن کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کا بھی شکریہ جنہوں نے اپنی نئی ٹیم کا حصہ بنایا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کینیڈین ہم منصب انیتا آنند کی ٹیلیفونک گفتگو
مزید :