راولپنڈی:

بنوں میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے زخمی بعدازاں شہید ہوئے میجرعدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ  راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، عسکری و سول حکام اور شہید کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

شہید کو ان کے آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

شہید افسر 2 ستمبر کو بنوں میں فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے تھے بعدازاں انہوں نے سی ایم ایچ میں دورانِ علاج جامِ شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے وطن کا ایک بہادر سپوت کھو دیا ہے جس کی جرأت و قربانی ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی، شہید پاکستان کی بہترین پہچان تھے، وطن سے غیر مشروط محبت، ثابت قدمی اور ناقابلِ شکست قربانی کا پیکر تھے، میجر عدنان کی شہادت اس بات کی گواہی ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے مشن پر ثابت قدم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔

پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور
  • محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
  • میجر عدنان اسلم شہید قوم کے ہیرو ہیں، قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی، عاطف اکرام شیخ
  • راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی
  • میجر عدنان کی شہادت پر اہل خانہ کو فخر، پورے پاکستان کے بیٹے تھے: سسر