کراچی:

کورنگی کاز وے ندی، کورنگی کراسنگ ملیر ندی اور گلشن حدید لنک روڈ حیدر آباد جانے والا ٹریک زیادہ پانی آنے کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کاز وے ندی میں زیادہ پانی آنے کی وجہ سے کورنگی گودام چورنگی سے محمود آباد جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کر کے عملے کو تعینات کر دیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کو متبادل راستوں گودام چورنگی سے جام صادق پل کی جانب اور محمود آباد سے ایکسپریس وے قیوم آباد کی جانب سے بھیج رہی ہے ۔

ترجمان کے مطابق بمقام کورنگی ندی قیوم آباد جانب کورنگی کراسنگ روڈ کو زیادہ پانی آنے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں قیوم آباد سے گودام چورنگی کی طرف اور سی این جی کٹ سے گودام چورنگی کی جانب بھیج رہے ہیں۔

دریں اثنا ملیر ندی میں طغیانی آنے کے باعث ٹریفک پولیس نے گلشن حدید نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے حیدر آباد جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، بند کیے جانے والا لنک روڈ نیشنل ہائی وے کو سپر ہائی سے ملاتا ہے، راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ٹریفک پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹریفک کے لیے بند کر ٹریفک پولیس دیا گیا لنک روڈ کی جانب کر دیا

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا