پاکستان مسلم ممالک کو متحد کرنے کا بیڑا اٹھائے ، سینیٹر محمد عبدالقادر
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں طویل ہولناک تباہی پھیلانے اور ہمسایہ ممالک کو تہہ تیغ کرنے کے بعد امریکی مدد سے اسرائیل نے خطے کے طاقتور ملک ایران کی جانب رخ کر لیا ہے خطے کے تمام مسلمان ممالک فروعی اختلافات میں الجھے ہوئے ہیں اور ان کے پاس اسرائیل کی جارحیت سے نمٹنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں فلسطین، لبنان، شام کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے بعد بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اسرائیل ایران پر حملہ آور ہو چکا ہے مشرق وسطیٰ کے طاقتور ممالک اسرائیل کے سامنے کھڑے ہونے کی بجائے اسکے ممد و معاون بنے ہوئے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ مسلم ممالک کے اختلافات اور نفاق کی وجہ سے اسرائیل ایک ایک کر کے انہیں نشانہ بناتا جا رہا ہے پاکستان نے بجا طور پر ایران کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر کے خطے کے دیگر مسلم ممالک کو بھی ایران کا ساتھ دینے کا راستہ دکھایا ہے اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان ممالک اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں اور نشانہ بننے والے خطے کے ہر ملک کا ساتھ دیں مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے مسلم ممالک کی بقا کی واحد ضمانت باہمی اتفاق و اتحاد اور اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ہے پاکستان بھارت کو بد ترین شکست دے کر ایک مسلمہ حقیقت بن کر ابھرا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاکستان نے جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے پاکستان نے کھلے الفاظ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرکے مسلم ممالک کو اسرائیل کی مخالفت کرنے کی جرات عطا کی ہے مسلم ممالک کے حکمرانوں کے بزدلانہ طرز عمل کی وجہ سے اسرائیل خطے کا منہ زور بدمعاش بن چکا ہے بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے عالمی وقار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ایک طاقتور عسکری قوت بن کر ابھرا ہے دنیا انکی قائدانہ صلاحیتوں کو تسلیم کرتی ہے حکومت اور عسکری قیادت ملکر مسلم دنیا کو لیڈ کرکے اس میں نئی روح پھونک سکتے ہیں اس لئے پاکستان مسلم ممالک کو متحد کرنے کا بیڑا اٹھائے اور فرنٹ سے لیڈ کرے تاکہ اسرائیل کی بربریت اور بدمعاشی کو بزور بازو روکا جا سکے.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسلم ممالک کو خطے کے
پڑھیں:
ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنا کر پابندیوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کا مؤثر توڑ مضبوط علاقائی تعلقات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کو آج پہلے سے کہیں زیادہ اپنے ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے ملاقات میں صدر نے کہا کہ سرحدی صوبوں میں مقامی حکام کو اختیارات تفویض کرنا ہمسایہ ممالک سے تعاون بڑھانے کے لیے مفید ہو گا۔
ان کا کہنا تھاکہ اگر ہم ہمسایہ ممالک سے تعلقات مضبوط کریں تو پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی۔
صدر نے پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، آذربائیجان، آرمینیا، ترکی، عراق اور جنوبی خلیجی ممالک کو تعاون کے لیے اہم امکانات رکھنے والے ممالک قرار دیا اور کہا کہ باہمی مفاد کے لیے ان مواقع کو فعال کرنا ہوگا۔
پزشکیان نے جون میں ایران کے اعلیٰ سیاسی و عسکری رہنماؤں کے اجلاس پر اسرائیلی حملے کی کوشش کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ اگر یہ حملہ کامیاب ہو جاتا تو ملک کی قیادت کو سنگین نقصان پہنچ سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمیں اختیارات کی مرکزیت ختم کرنے کی اہمیت یاد دلاتا ہے، تاکہ اگر خدانخواستہ اعلیٰ حکام کو کچھ ہو جائے تو نظام چلتا رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایرانی صدر صدر پزشکیان