بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہنی کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟ جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں  نے آپ کو تعداد بتا دی تو بھارتی حکومت میرے پیچھے پڑ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان کا پروفائل بہت بڑھ گیا ہے، اگر پاکستان صرف اپنی گورنس بہتر بنا لے تو پاکستان چین کے ساتھ مل کر بھارت کو حکمت عملی کے تحت تنہا  کردیں گے۔

بھارتی صحافی کا سوال؛ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے طیارے تباہ ہوئے؟
پراوین سوہنی؛ اگر میں نے آپکو تعداد بتا دی تو بھارتی حکومت میرے پیچھے پڑ جائیگی pic.

twitter.com/qzrP9CN4Ib

— The Thursday Times (@thursday_times) June 15, 2025

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین ساہنی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ اسد چوہدری نے لکھا کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پراوین ساہنی وہ واحد بھارتی دفاعی تجزیہ نگار تھے جو بھارت میں بیٹھ کر بھارت کو آئینہ دکھا رہے تھے۔

تاریخ میں لکھا جائے گا کہ
پراوین ساہنی وہ واحد بھارتی دفاعی تجزیہ نگار تھا
جو بھارت میں بیٹھ کر بھارت کو اس دور میں 100% سچ اور آئینہ دکھا رہا تھا۔
وہ کہہ رہا ہے کہ
پاک بھارت جنگ جیتنے کے بعد اب پاکستان کا پروفائل اتنا بڑھ گیا ہے کہ اگر صرف پاکستان اپنی گورنس بہتر کر لے تو… pic.twitter.com/IsjrhEtJt5

— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) June 15, 2025

ہارون انجم لکھتے ہیں کامیابی وہی ہے جس کا دشمن بھی اعتراف کرے۔

کامیابی وہ جس کا دشمن بھی اعتراف کرے
آپریشن سندور کے بعد پاکستان کا پروفائل بہت بڑھ گیا ہے، اگر پاکستان صرف اپنی گورنس بہتر بنا لے تو پاکستان چین کے ساتھ مل کر بھارت کو حکمت عملی کے تحت تنہا کردینگے۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہنی pic.twitter.com/Om8S8NKn8A

— Haroon Anjum (@_Haroon79) June 15, 2025

یاد رہے کہ 7 مئی کو پاکستان پر بھارتی حملے میں 40 پاکستانی شہری شہید ہوئے تھے۔ اس کے بعد پاکستان نے 10 مئی کو آپریشن بنیان المرصوص کی صورت بھارت کو جواب دیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت دیگر کئی جہاز تباہ کیے، جس کی انٹرنیشنل میڈیا نے بھی تصدیق کی۔ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن بنیان المرصوص پاک بھارت کشیدگی پہلگام رافیل

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان المرصوص پاک بھارت کشیدگی پہلگام رافیل بھارتی دفاعی تجزیہ کر بھارت کو تجزیہ کار بھارت کے کے بعد

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار