اٹلی کے شمالی علاقے بریشیا میں ایک چھوٹا الٹرا لائٹ طیارہ مصروف ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے کے 75 سالہ پائلٹ سرجیو راوالیا اور ان کی 60 سالہ خاتون ساتھی این ماریا ڈی اسٹیفانو موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حادثہ فریچیا آر جی نامی طیارے کو پیش آیا، جو فضا سے اچانک نیچے آیا اور سڑک سے ٹکرا کر آگ کا گولہ بن گیا۔ حادثے کے دوران 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور 2 ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق، پائلٹ ممکنہ طور پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا، مگر رفتار پر قابو نہ پا سکا اور طیارہ قابو سے باہر ہو کر گھومتا ہوا زمین سے جا ٹکرایا۔

مقامی حکام نے فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کیں، لیکن طیارہ مکمل تباہ ہو چکا تھا۔

اطالوی قومی ایجنسی برائے فلائٹ سیفٹی نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے، جب کہ بریشیا کے پبلک پراسیکیوٹر نے غیر ارادی قتل کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور ملبے کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی فنی خرابی یا انسانی غلطی کا تعین کیا جا سکے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل


ریاض (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوگیا ہے ، اپنے ملک کی حدود میں داخلے پر  سعودی لڑاکا طیاروں نے مہمان وزیراعظم کے طیارے کا فضا میں استقبال کیا ۔
تفصیل کے مطابق استقبال کے بعد F-15 طیاروں کے حصار میں مہمان وفد اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، اس تاریخی اور شاندار استقبال پر وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعود ی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • !ورزش اور غذا کے ساتھ بلڈپریشر کے مؤثر کنٹرول کیلئے یہ عوامل بھی اہم ہیں
  • نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
  • ایک، ایک روپے مانگ کر لکھ پتی بننے والا شوکت بھکاری ٹریفک حادثے میں ہلاک، پرانی ویڈیو بھی وائرل
  • نائجیریا میں شادی کی بس حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
  • میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک
  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا
  • بلوچستان میں زہریلی مچھلی کھانے سے متعدد جانور ہلاک