ایران نے اسرائیل کا دفاعی نظام مختل کر دیا، انٹرسیپٹر آپس میں ہی ٹکرانے لگے
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج ہم شہید باقری، شہید سلامی اور شہید حاجی زادہ کے مخلصانہ وعدوں کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جنہوں نے بار بار اعلان کیا تھا کہ وعدہ صادق 3 پچھلے آپریشنز کے مقابلے بہت زیادہ تباہ کن، سخت، زیادہ درست ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی جانب سے صیہونی رجیم کیخلاف میزائل حملوں کی ایک نئی لہر آج صبح شروع کی گئی، جو پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کن تھی۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلامیہ کے مطابق اس آپریشن میں شہید باقری، شہید سلامی، شہید حاجی زادہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس کے دیگر شہداء کی کاوشوں اور تیار کردہ جدید سازوسامان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن کے کثیر الجہتی دفاعی نظام کو اس طرح اختلال کا شکار کیا گیا کہ دشمن کا دفاعی نظام اپنے ہی اھداف کو نشانہ بنانے لگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور مغربی طاقتوں کی ہر طرح کی حمایت اور جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی کے حامل ہونے کے باوجود ہمارے میزائیل غاصب رجیم کیخلاف اھداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج ہم شہید باقری، شہید سلامی اور شہید حاجی زادہ کے مخلصانہ وعدوں کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جنہوں نے بار بار اعلان کیا تھا کہ وعدہ صادق 3 پچھلے آپریشنز کے مقابلے بہت زیادہ تباہ کن، سخت، زیادہ درست ہوگا، اس آپریشن سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی ایران کے خلاف غاصب صہیونی دشمن اور امریکیوں کے وہم و گمان اور اندازے بالکل غلط تھے اور اب ہم جلد صیہونی غاصب حکومت کے خاتمے کا مشاہدہ کرینگے، اس مجرمانہ حکومت کے حامیوں کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ اس جعلی حکومت کے اہم اہداف کے خلاف موثر، ٹارگٹڈ اور مزید تباہ کن کارروائیاں اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
سی این این سے گفتگو میں ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی نئی سیریز ہدف کو نہایت درستگی سے نشانہ بنا رہی ہے، یہ ان میزائلوں سے مختلف ہیں جو پہلے ایران کے زیر استعمال تھے۔ عسکری ماہر کے مطابق ایرانی میزائل دفاعی نظام کو الجھانے اور چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کی طرف سے ان کو روکنے کی کوشش پیچیدہ تر ہو گئی ہے اور میزائیلوں کا مقابلہ اور دفاع کرنیکی اسرائیلی صلاحیت بری طرح متاثرہوئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دفاعی نظام تباہ کن
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہداء کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے غزہ میں فضائی حملہ کرکے نوجوان فلسطینی باکسر کو شہید کر دیا۔ خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہداء کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے مسلسل کارروائیاں کرتے ہوئے ٹینکوں سے مکانات کی بڑی تعداد کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی بڑی تعداد یاسر عرفات کے خستہ حال ولا میں منتقل ہونے پر مجبور ہے۔