TEHRAN:

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف ایران کے قومی انتقام کا عمل ابھی شروع ہوا ہے اور اسرائیل کو اس کے جرائم کی قیمت چکانی پڑے گی۔

ایرانی سرکاری خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ جمعے کو پاسداران کے سربراہ میجر جنرل امیرعلی حاجی زادہ کے ہمراہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس فورس کے سینئر 7 کمانڈرز شہید ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ محمود باقری، داود شیخیان، محمد باقر طاہرپور، میسور سفرپور، مسعود طیب، خسرو حسینی اور جاویدجسارا بھی اسرائیل کے بزدلانہ اور دہشت گردی کے حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔

ایران کے جوابی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ یہ صرف قومی انتقام کا صرف آغاز ہے، صہیونی حکومت ذہن نشین کرلے کہ سزاؤں کے بغیر جرائم کا دور ختم ہوچکا ہے۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ جعلی اور قابض صہیونی حکومت کی بربادی اور زوال نوشتہ دیوار ہے۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب ایرو اسپیس فورس کے کمانڈرز کی شہادت صہیونی حکومت اور اس کے حواریوں کے خلاف ایرانی قوم کو عزم کے ساتھ کھڑے ہونے کا باعث ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاسداران انقلاب صہیونی حکومت

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع