تہران(نیوز ڈیسک)پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایرو اسپیس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کے ہمراہ شہید ہونے والے 7 کمانڈرز کے نام جاری کردیے ہیں، یہ تمام کمانڈرز جمعہ کی علی الصبح تہران میں اسرائیلی دہشتگرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔

ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شہدا میں کمانڈرز محمود باقری، داؤد شیخیان، محمد باقر طاہرپور، منصور صفارپور، مسعود طیب، خسرو حسنی، جواد جورسرہ، اور محمد آقاجفری شامل ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے ان کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن کے دفاع میں ان کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جعلی صیہونی حکومت ناکامی کے دہانے پر ہے اور مکمل تباہی اس کا مقدر بن چکی ہے۔
مزیدپڑھیں:تہران کیلئے بہت بڑی خبر،دو اہم ترین ملک ایران کیساتھ کھڑے ہو گئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

 پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا
  • تاریخی خشک سالی، تہران میں پینے کے پانی کا ذخیرہ 2 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا
  • ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر حیدرآباد کی یوسیز کو نوٹس جاری کردیے گئے
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  • تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
  • ایران امریکا ڈیل بہت مشکل ہے لیکن برابری کی بنیاد پر ہوسکتی ہے
  • امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے