فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا،ٹائمز اسکوائر پر خوبصورت کلپس الیکٹرانک بورڈز پر چلنا شروع ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا،ٹائمز اسکوائر پر خوبصورت کلپس الیکٹرانک بورڈز پر چلنا شروع ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
نیویارک (سب نیوز)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا،نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر امریکی و پاکستانی پرچم اور پاکستان کے خوبصورت مناظر کے کلپس الیکٹرانک بورڈز پر چلنا شروع ہو گئے ۔
اس کے علاوہ فیلڈ مارشل کی تصاویر سے آویزاں ڈیجیٹل ٹرک بھی واشنگٹن ڈی سی ایریا میں نمودار ،پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمذہبی جنونی رہبر دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئے ایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا، بلاول بھٹو ایف بی آرکا یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، وزیر دفاع خواجہ آصف ایران اسرائیل جنگ؛ 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا گیا، نائب وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، معرکۂ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی وار میں شدت لا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے منگل کو 16 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی کے نمائندگان، بیوروکریٹس، ماہرین تعلیم، صحافیوں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک متنوع گروہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے جو کہ قومی یکجہتی اور اتحاد کے لیے ناگزیر ہے۔
نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
فیلڈ مارشل نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی کھلی سرپرستی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بلوچستان کے عوام کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت جو معرکۂ حق میں شکست کھا چکا ہے اب اپنی ناپاک سازشوں کو آگے بڑھانے کے لیے پراکسی جنگ تیز کر چکا ہے جن میں ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ جیسے عناصر بھارت کی ہائبرڈ وار کے مہرے بنے ہوئے ہیں، یہ تمام پراکسی گروہ بھی ان شاءاللہ اسی انجام اور رسوائی کا شکار ہوں گے جو انہیں معرکۂ حق میں ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر خواجہ آصف کا ردِعمل
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گرد کسی مذہب، فرقے یا قومیت کو نہیں دیکھتے لہٰذا ان کے خلاف ایک متحد اور قومی ردعمل کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے اجتماعی قومی عزم کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس خطرے کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے مرکزی کردار پر روشنی ڈالی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی سطح پر یکجہتی سے چلنے والے ترقیاتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بلوچستان کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی مجموعی پیشرفت ممکن بنائی جا سکے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
فیلڈ مارشل نے علاقائی امن سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے اور قومی وقار کے تحفظ اور عوام کی سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
سید عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نشست کے اختتام پر فیلڈ مارشل اور شرکاء کے مابین سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکا کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیئے۔
قاضی حسین احمد نے کہا غلام حیدر وائیں کو منا لیں تو جمعیت کو ختم کرنے کیلئے تیار ہونگے، ایک دوسرے کی ضد میں اِصرار میری سمجھ سے بالا تر تھا
مزید :