پیوٹن نے سید علی خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
صہیونی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے راہبر معظم کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، روسی صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگو کے بعد راہبر معظم کو خبردار کیا کہ ایرانی حکومت خطرے میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن نے ایران کے کہنے پر امریکی صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا۔ صہیونی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے آیت اللہ سید علی حیسن خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، روسی صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگو کے بعد آیت اللہ سید علی حیسن خامنہ ای کو خبردار کیا کہ ایرانی حکومت خطرے میں ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف نے بھی دعویٰ کیا کہ 2 اسرائیلی شہری ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہیں اور ہم اپنی بقا کو لاحق خطرے کو ختم کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کل نئی دہلی میں ہوں گے
بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کل نئی دہلی میں ہوں گے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیائی ملک سے درآمدات پر محصولات عائد کئے، جس سے اگست میں بھارت کی برآمدات 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکا تجارتی مذاکرات کو ’ تیزی’ سے آگے بڑھائیں گے، راجیش اگروال، بھارت کے چیف مذاکرات کار اور وزارتِ تجارت میں خصوصی سیکریٹری نے تجارتی اعداد و شمار جاری کرنے کی تقریب میں صحافیوں کو بتایا، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔
راجیش گروال نے کہا کہ امریکا کے تجارتی نمائندہ برائے جنوبی ایشیا برینڈن لنچ منگل کو ایک روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے۔
بھارت کی برآمدات جو جولائی میں 37 ارب 24 کروڑ ڈالر تھیں، اگست میں کم ہوکر 35 ارب 10 کروڑ ڈالر رہ گئیں، اور اس کا تجارتی خسارہ جولائی کے 27 ارب 35 کروڑ ارب ڈالر کے مقابلے میں کم ہوکر اگست میں 26 ارب 49 کروڑ ڈالر ہو گیا۔
واضح رہے کہ امریکا نے 27 اگست سے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے پر بھارتی مصنوعات پر اضافی 25 فیصد محصول عائد کیا تھا جس سے امریکی منڈی میں بھارتی برآمدات پر مجموعی محصول 50 فیصد ہو گیا، جو کسی بھی امریکی تجارتی شراکت دار کے لیے سب سے زیادہ ہے۔
امریکا کو بھارت کی برآمدات جو جولائی میں 8 ارب ایک کروڑ ڈالر تھیں اگست میں کم ہوکر 6 ارب 86 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔
اپریل سے اگست کے دوران واشنگٹن کو بھارت کی ترسیلات 40 ارب 39 کروڑ ڈالر رہیں، امریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بلند محصولات کا مکمل اثر اگلے ماہ محسوس کیا جائے گا۔