ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 10 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 10 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
ایران نے اسرائیل پر نیا حملہ کردیا جس کے بعد کئی اسرائیلی شہر سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھے، حیفہ شہر میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 10 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ’ارنا نیوز‘ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف دوبارہ سے حملوں کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے اسرائیل پر 100 میزائل داغ دیے، جب کہ ہائیپر سانک اور بیلسٹک میزائلوں کے ٹکرانے پر اسرائیلی شہر حیفہ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایران کے تازہ حملے کے بعد اسرائیلی کے متعدد شہروں میں سائرن بجادیے گئے جب کہ صہیونی فوج نے شہریوں کو ہدایت دی ہیں کہ وہ محفوظ ٹھکانوں سے باہر نہ نکلیں۔
اسرائیل کے چینل 13 نے ابتدائی رپورٹس میں بتایا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے شمالی ساحلی شہر حیفہ اور پڑوسی قصبے تامر کو نشانہ بنایا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں 10 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایک ایرانی بیلسٹک میزائل حیفہ کے مشرق میں شمالی شہر تامرا میں ایک 2 منزلہ عمارت سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر صرف ایک شہری کی ہلاکت کی خبر آئی تھی جو بعد ازاں 4 تک پہنچ گئی اور ان حملوں میں 13 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بیت یام میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 6 اسرائیلی ہلاک ہوگئے جبکہ کم ازکم 20لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، چینل 12 کے مطابق رات بھر ایرانی میزائل حملوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل کے آسمان میں ایرانی کروز میزائل دکھائی دے رہے ہیں۔
ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے کہا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کا ایک بڑا حملہ کیا ہے، جو فوجی آپریشن ’وعدہ صادق تھری‘ کا حصہ ہے۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں، جس میں ڈرون حملے بھی کیے گئے ہیں، حملوں کے بعد حیفہ آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے جوابی کارروائی ’وعدہ صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے تھے۔
گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ ان حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 170 سے زائد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز ایران کی جانب سے تل ابیب میں اسرائیلی جوہری تحقیقی مرکز اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہیڈکوارٹرز پر بھی میزائل حملہ کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا آج رات تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ، نیتن یاہو نے بھی دھمکی دے ڈالی اسرائیل کا آج رات تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ، نیتن یاہو نے بھی دھمکی دے ڈالی وزیراعظم کا ترک صدر کو فون، عالمی برادری سے اسرائیل کو غیرقانونی اقدامات سے روکنے کا مطالبہ چیئرمین ایف بی آرکا امیر طبقے کی جانب سے 1233 ارب روپے ٹیکس چوری کا انکشاف روس ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے، پیوٹن کی ٹرمپ سیگفتگو چین کا ایران کی حمایت کا اعلان؛ اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید وزیراعلی گنڈا پور کی اسلام آباد کی جانب مسلح پیش قدمی کی دھمکی، اب گولی کا جواب گولی دیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی ہلاک کے نتیجے میں میزائل حملے نے اسرائیل زخمی ہوگئے اسرائیل کے اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ایران نے حملوں کے کی جانب کیے گئے
پڑھیں:
غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملے، خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 30 ہلاکتیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) * غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملے، خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 30 ہلاکتیں
غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 ہلاکتیںغزہ پٹی کے شہری دفاع کے ادارے کے مطابق انتیس جولائی منگل کے روز نئے اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید کم از کم 30 فلسطینی ہلاک ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
گزشتہ رات اور آج منگل کی صبح نصیرات کے پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے ان حملوں میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔
شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ حملے ’’شہریوں کے متعدد گھروں‘‘ پر کیے گئے، جن کے نتیجے میں شدید جانی نقصان ہوا۔ مقامی العودہ ہسپتال نے تصدیق کی ہے کہ اسے ’’30 لاشیں موصول ہوئی ہیں، جن میں 14 خواتین اور 12 بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
‘‘ادھر عینی شاہدین نے بھی بتایا کہ نصیرات کے شمالی علاقوں میں رہائشی عمارتوں پر متعدد حملے کیے گئے۔ ان دعووں کی تاہم آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے اکتوبر 2023 ء میں حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد غزہ پٹی میں شروع کی گئی فوجی کارروائیوں کو اب تقریباﹰ 22 ماہ ہو گئے ہیں۔
غزہ پٹی کی حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی وزارت صحت کی رپورٹوں کے مطابق اب تک اس جنگ میں 59,900 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
انسانی بحران
بین الاقوامی دباؤ کے تحت اسرائیل نے حالیہ دنوں میں غزہ پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے ’’ٹیکٹیکل وقفوں‘‘ کا اعلان کیا ہے، جو روزانہ صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہتے ہیں۔
امدادی سرگرمیاں
اسرائیلی وزارت دفاع کے ادارے COGAT کے مطابق پیر کے روز اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں نے 200 سے زائد ٹرکوں کے ذریعے امداد تقسیم کی۔ مزید 260 امدادی ٹرکوں کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت دی گئی، جبکہ اردن اور متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے ذریعے غزہ پٹی کے عوام کے لیے فضا سے 20 امدادی پیلٹس بھی گرائے گئے۔
ادارت: عاطف توقیر، مقبول ملک