اسرائیل کا ایران پر ایک اور بڑا حملہ کرنے کا اعلان، نیتن یاہو کی سنگین دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر ایک اور بڑے حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں میں ہوں گے۔
نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی اور کہا کہ ایران کو ایسا غیر متوقع اور سخت جواب دیا جائے گا، جس کا اندازہ اس کی قیادت نے کبھی نہیں لگایا ہوگا۔ آیت اللہ کی حکومت کو ہر جگہ نشانہ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک
اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو ایران پر ان حملوں کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے حملے بند نہ کیے تو ہم اسے خاکستر کر دیں گے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ کے میجر جنرل ٹومر بار کا کہنا ہے کہ تہران پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے تحت جاری رہیں گے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی جنگی صورتحالواضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر فضائی حملے کیے تھے، جن میں ایرانی فوجی افسران، ایٹمی سائنسدان اور عام شہریوں سمیت 70 سے زیادہ افراد شہید ہوئے تھے۔
جواب میں، ایران نے رات بھر ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ کے تحت 200 سے زیادہ بیلسٹک میزائل داغے، جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 91 زخمی ہوئے۔ ایرانی حملوں میں متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں ایران امریکا جوہری مذاکرات منسوخ، عمان نے تصدیق کردی
ایرانی میزائلوں کے بعد تل ابیب، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت کئی شہروں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے، اور شہری خوف کے مارے بینکروں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل ایران جنگ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دھمکی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران جنگ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دھمکی وی نیوز نیتن یاہو
پڑھیں:
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔