پورٹ قاسم اتھارٹی میں 185 ارب حکومت سے منظور کرائے بغیر خرچ کرنے اور زمین پر قبضے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے مالی سال دوہزار انیس۔۔بیس اور دوہزار بیس۔اکیس کےلئے ایک سو پچاسی ارب روپے کا بجٹ وفاقی حکومت سے منظور کرائے بغیر خرچ کیا۔یہ عمل قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت میری ٹائم افیئرز سے متعلق سنگین آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری میری ٹائم افیئرز نے کہا کہ اب قواعد میں ترمیم ہو چکی ہے اور بجٹ وفاقی حکومت سے منظور کیا جاتا ہے، اب تمام بجٹ ضوابط کے مطابق منظور ہو رہے ہیں اور تنظیم کی کارکردگی بھی تسلی بخش ہے۔
تاہم کمیٹی کے کنوینئر معین عامر پیرزادہ نے واضح کیا کہ بے ضابطگی بہرحال ہوئی ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ معاملے پر مکمل آڈٹ کیا جائے۔
کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اُس وقت کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کو وارننگ جاری کرنے کی سفارش کے ساتھ معاملہ نمٹا دیا۔
دوسری جانب اجلاس میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین پر قبضے کا بھی انکشاف ہوا، آڈٹ حکام نے بتایا کہ بینظیر گلشن اسکیم میں 35 ملین روپے مالیت کی زمین پر برسوں سے قبضہ ہے اور تاحال واگزار نہیں کرائی جا سکی۔
سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے مطابق زمین پر سیلاب متاثرین نے عارضی طور پر رہائش اختیار کی تھی، جنہیں ہٹانے کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر رینجرز کے ساتھ ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
زمین پر اس وقت 30 سے زائد خاندان آباد ہیں، جو تقریباً 70 ایکڑ پر قابض ہیں، کمیٹی نے تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے اور زمین واگزار کرانے کی ہدایت دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت دو ماہ کی کم ترین سطح پر
جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد کم ہو کر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔